وزارت دفاع

اُدار شکتی فوجی مشق کا اختتام

Posted On: 18 AUG 2022 1:41PM by PIB Delhi

بھارت کی فضائیہ (آئی اے ایف) اور رائل ملیشیئن ایئر فورس (آر ایم اے ایف)  کے درمیان دوطرفہ فوجی مشق  ایکس اُدار شکتی ،16 اگست 2022 کو کوانٹن ایئر بیس کے مقام پر اختتام پذیر ہوگئی۔

چار روزہ اس فوجی  مشق کے دوران، دونوں ملکوں کی فضائیہ نے کثیر پہلوئی شعبوں اور فوجی مشق کی ترتیبوں میں سلسلے وار پیچیدہ فضائی کرتبوں کی مشق کے ذریعہ آپس میں مل کر کارروائی کی۔ اس فوجی مشق کے دوران سبھی شرکا نے اعلیٰ درجے کی پیشہ ورانہ مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔

ایکس اُدار شکتی کی بدولت دونوں ملکوں کی فضائیہ کو ایک دوسرے کے بہترین طور طریقوں سے واقف ہونے کا ایک موقع فراہم ہوا۔ اس فوجی مشق کے اختتام پر ایک  روایتی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ ایئربیس کے اوپر،  سات ایس یو- 30 ایم کے آئی اور ایس یو -30 ایم کے ایم طیاورں نے فضائی کرتبوں کا مظاہرہ کیا۔ بھارتی فضائیہ کی ٹیم، اب ایکس  پِچ بلیک-22 فوجی مشق میں شرکت کرنے کی غرض سے آسٹریلیا میں ڈارون کےلئے پرواز کرے گی۔

 

 

 

************

 

 

ش ح۔ ع م   ۔ م  ص

 (U: 9292)

 

                          



(Release ID: 1852841) Visitor Counter : 144


Read this release in: Marathi , English , Tamil , Malayalam