پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

او این جی سی نے بھارت کے مشرقی اور مغربی گھاٹوں میں گہرے پانی میں تلاش و جستجو کےلئے ایکسون موبل کے ساتھ سمجھوتے کی نکات پر دستخط کئے

Posted On: 17 AUG 2022 8:19PM by PIB Delhi

تیل اور قدرتی گیس کے ادارے ( او این جی سی) نے بھارت کے مشرقی اور مغربی گھاٹوں میں گہرےپانی میں تلاش وجستجو کے لئے دنیا کی پٹرولیم کی سب سے بڑی کمپنی  ایکسون موبل کے ساتھ سمجھوتے کےاہم نکات (ایچ او اے) پر دستخط کئے ہیں ۔ سمجھوتے کے اہم نکات پر 17 اگست 2022 کو پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں او این جی سی کے تلاش و جستجو کے ڈائریکٹر راجیش کمار سریواستو اور ایکسون موبل انڈیا کے سی ای او اورلیڈ کنٹری منیجر ڈاکٹر مونٹےکے ڈوبسن نے دستخط کئے۔ اس موقع پر پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں سکریٹری جناب پنکج جین بھی موجود تھے ۔

 

 

سمجھوتے کے نکات کا او این جی سی کے تلاش و  جستجو کے ڈائریکٹر جناب راجیش کمار سریواستو ا ورایکسون موبل انڈیا کے سی ای او اور لیڈکنٹری منیجر ڈاکٹر مونٹے کے ڈوبسن نے تبادلہ کیا گیا۔ جبکہ اس موقع پر پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے سکریٹری جناب پنکج جین بھی موجود تھے ۔

اس اشتراک کے تحت جن علاقوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی وہ مشرقی ساحل سے دور کرشنا گوداوری اورکاویری طاس کے علاقے اور مشرقی ساحل سے دور کچھ ۔ ممبئی خطے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں تلاش وجستجو کے ڈیٹا کا سائنسی تبادلہ کیا جاتا رہا ہے  جس کی بدولت یہ ساجھیداری عمل میں آئی ہے۔ او این جی سی اور ایکسون موبائل کے درمیان اشتراک، حکمت عملی کے لحاظ سے موزوں ہوگا جہاں ان شعبوں میں او این جی سی کا علم اورمعلومات اورماضی کا تجربہ ، ایکسون موبل کی  عالمی معلومات کے ساتھ ہم آہنگ ہوگا ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ، پٹرولیم کے سکریٹری جناب پنکج جین نے کہا کہ او این جی سی جیسی ایک قومی تیل کمپنی (این او سی) کے درمیان ساجھیداری کی بدولت توانائی سے متعلق پوری ویلیو چین میں خاطر خواہ فائدے ہوں گے اور تلش و جستجو اور پیداوار کے مثالی نمونوں کے لئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس اشتراک سے بھارت کے مشرقی گھاٹ میں گہرےپانی میں تلاش و جستجوکے شعبے میں جہاں بہت زیادہ ا مکانات موجود ہیں، مزید پیش کرنے کی غرض سے ہمارا   اعتماد مستحکم ہوگا۔

او این جی سی کے تلاش و جستجو کے ڈائریکٹر جناب راجیش کمار سریواستو نے کہا کہ تلاش و جستجو کاکام شروع کرنے کی غرض سے اس کلیدی تعاون کے ساتھ ہی ، میں طویل مدتی اور دیرپا ساجھیداری کا منتظر ہوں ۔ اس تلاش و جستجو کے ذریعہ سے اواین جی سی کو امید ہے کہ وہ  ان شعبوں میں ترقی کرے گا جہاں ایکسون موبل کی دروں قوت اورمہارت بہت مفید ثابت ہوگی  اور موثر مالی فوائد کو رفتار دی جاسکے گی ۔ اس کی بدولت او این جی سی کی بھارت کے لئے توانائی کی یقینی فراہمی کی جانب پیش قدمی کرنے کو یقینی بنایا جاسکے گا ۔

ایکسون موبل انڈیا کے سی ای او اور لیڈر کنٹری منیجر ڈاکٹر مونٹے کے ڈوبسن نے کہا کہ اواین جی سی کے ساتھ تعاون اوراشتراک کرنے کا یہ ایک شاندار موقع ہے جب قابل افراد اشتراک کرتے ہیں تو عظیم واقعات ہوتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایکسون موبل کی 25 فیصد دماغی قوت، سردست بھارت کے گہرے پا نی کا تجزیہ کرنےاور قدروقیمت متعین کرنے میں مصروف ہے ۔ ایکسون موبل، اس اشتراک و تعاون کو اگلی سطح تک لے جانے کے لئے تیار ہے ۔

 

**********

 

 

ش ح ۔ع م۔ف ر

U.No:9272



(Release ID: 1852796) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi