وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

این سی ٹی ای، اساتذہ کی تعلیم میں،  این ای پی سے منسلک اصلاحات اور  اقدامات کر رہا ہے


این سی ٹی ای نے ، نئی دہلی میں اپنا 28 واں یوم تاسیس  منایا

Posted On: 17 AUG 2022 7:26PM by PIB Delhi

اساتذہ کی تعلیم کی قومی کونسل  (این سی ٹی ای) نے آج نئی دہلی میں اپنا  28  واں یوم تاسیس منایا۔ وزارت تعلیم  میں ایڈیشنل سکریٹری  محترمہ ایل ایس چانگسن اس موقع پر مہمان اعزازی تھیں۔ این سی ٹی ای  کے  چیئر پرسن پروفیسر دنیش پرساد سکلانی، این سی ٹی ای کی ممبر سکریٹری  محترمہ کیسانگ وائی شیر پا اور وزارت تعلیم کے سینئر عہدیدارا ن نے اس تقریب میں شرکت کی۔


2022-08-17 19:32:07.6090002022-08-17 19:32:07.5050002022-08-17 19:32:07.430000

محترمہ ایل ایس چانگسن نے ، مختلف این ای پی منشوروں کے ذریعہ اساتذہ کی تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کرنے کے لئے این سی ٹی  ای کی ستائش کی۔ اساتذہ کے لئے قومی  پیشہ وارانہ معیارات، متعبر صلاحکاری کے لئے قومی مشن اور  اساتذہ کی تعلیم کا  چار سالہ مربوط پروگرام ان اقدامات میں سے کچھ ہیں۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر  سکلانی نے کہا کہ کسی معاشرے کی پیش رفت میں، اساتذہ ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ این سی ٹی ای  کا یوم تاسیس ، 21  ویں صدی  کی متعلقہ  مہارتوں کےساتھ اساتذہ  کو لیس کر کے  نظام میں  انقلاب منانے کی تقریب ہے۔ انہوں نے  تکشیلا اور  نالندہ جیسی  قدیم یونیورسٹیوں میں اساتذہ  کے کردار  کا بیان بھی  کیا  اور  اپنی  ہندوستانی اقدار  اور  ثقافت کے ساتھ منسلک رہنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔

محترمہ کیسانگ وائی شیر پا نے اپنے استقبالیہ  خطاب میں کہا کہ  این سی ٹی ای  قومی تعلیمی پالیسی 2020  کے   مختلف  منصوبوں کو  متعارف کر کے اساتذہ کی تعلیم کے شعبے میں مثالی تبدیلی پیدا کر رہا ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020  کے مطابق اساتذہ ، اصلاحاتی تعلیم کے مرکز میں، انہوں نے  مقولہ بھی نقل کیا ‘‘وہ تبدیلی بنیں جو آپ دنیا میں دیکھنا چاہتے ہیں’’۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ا ع- ق ر)

U-9270



(Release ID: 1852795) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Manipuri