محنت اور روزگار کی وزارت

امپلائیز اسٹیٹ انشورنش کارپوریشن  ( ای ایس آئی سی)  نے سورج کنڈ میں دو روزہ 'چنتن شیویر' کا اہتمام کیا


'چنتن شیویر' میں ای ایس آئی  کوریج اور طبی تعلیم کی توسیع، صلاحیت سازی اور حوصلہ افزائی،  بنیادی ڈھانچہ ، تال میل  اور  بیماریوں کی روک تھام  اورصحت سے متعلق شعبوں پر تبادلہ خیال  کیا جائے گا

’سواستھیا سے سمریدھی‘ کے وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرنے پر توجہ  دی جائے : محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر  کی ای ایس آئی سی کو تلقین

ای ایس آئی سی   نےخدمات کی فراہمی کے  میکانزم کو بڑھانے اور اصلاحات کے ذریعے غریبوں کی خدمت کرنے کے تئیں  عہد کیا:  بھوپیندر یادو کا بیان

Posted On: 17 AUG 2022 7:49PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KIGQ.jpg

 

محنت اور روزگار، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج ہریانہ  کے سورج کنڈمیں امپلائیز اسٹیٹ انشورنش کارپوریشن  ( ای ایس آئی سی) کے زیر اہتمام ایک ’چنتن شیویر‘ کی صدارت کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، محنت اور روزگار کے وزیر نے کہا کہ ای ایس آئی سی  کی خدمات کی فراہمی کے میکانزم میں اصلاحات شروع کی گئی ہیں اور یہ اصلاحات مزدوروں کے موافق اقدامات کے سلسلے کے ذریعہ شروع کی گئی ہیں ۔ای ایس آئی سی بڑے پیمانے پر غریبوں کی  خدمت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید برآں، محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر نے ای ایس آئی سی  کو تلقین کی کہ وہ پالیسی اور عملدرآمد کے درمیان فرق کو کم کرکے، غریبوں کی فلاح و بہبود کے اجتماعی مقصد کے لیے کام کرتے ہوئے اور انفرادی اور ادارہ جاتی سطح پر صلاحیت سازی کے ذریعے وزیر اعظم کے ’سواستھیا سے سمریدھی‘ کے وژن کو پورا کرنے پر توجہ مرکوز کرے۔

اس سے پہلے دن میں، محنت اور روزگار، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت  جناب رامیشور تیلی نے ’چنتن شیویر‘ کا افتتاح کیا،  جو ای ایس آئی سی ادارے کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا چنتن شیویرہے۔

اپنی افتتاحی تقریر کے دوران محنت اور روزگار، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت نے   حکومت کے بارے میں مناسب  عوامی بیداری کے علاوہ  کئی اقدامات اور ای ایس آئی اسکیم کی تجویز پیش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002U9IG.jpg

اس موقع پر  محنت اور روزگار کے سکریٹری جناب سنیل برتھوال، ای ایس آئی سی  کے ڈائرکٹر جنرل  مکمیت ایس بھاٹیہ،محنت و روزگار کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری محترمہ ویبھا بھلا، اور  محنت و روزگار کی وزارت میں  جوائنٹ سکریٹری اور ایس ایل ای  اے جناب آلوک چندرا بھی موجود تھے۔

نیشنل میڈیکل کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر سریش چندر شرما،  این ایچ اے کے ڈپٹی ڈائرکٹر  جناب روہت جھا، نیتی آیوگ کے سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر کے مدن گوپال، اور سی پی ڈبلیو ڈی  کے جناب دنیش اجانیہ نے ڈومین ماہرین کی حیثیت سے  'چنتن شیویر' میں  شرکت کی اور مختلف اہم موضوعات پر شرکاء کی رہنمائی کی ۔ اس موقع پر  این ایم سی کے چیئرمین  ڈاکٹر ایس سی شرما نے ای ایس آئی سی طبی اداروں میں بہترین طبی طریقوں کو اپنانے پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XOJO.jpg

ہریانہ کے سورج کنڈ میں ای ایس آئی سی کے  'چنتن شیویر' میں جن موضوعات  پر تبادلہ خیال کیا گیا  ان میں  ای ایس آئی  کوریج میں توسیع،  طبی تعلیم کی وسعت،  صلاحیت سازی  اور حوصلہ افزائی،صحت کی دیکھ بھال میں سدھار کے لئے اہم اقدامات، ای ایس آئی سی-ای ایس آئی ایس کے درمیان تال میل اور تعاون  کے علاوہ  صحت اور موسمیاتی بیماریوں کی روک تھام وغیرہ  شامل ہیں۔

مزدوروں کے موافق مختلف اقدامات اپنا کر صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات اور خدمات تک رسائی میں بہتری لانے کی غرض سے یہ تبادلہ خیال 18 اگست 2022 تک جاری رہے گا۔

ای ایس آئی سی اس وقت ملک کے 596 اضلاع میں اپنے 3.39 کروڑ بیمہ شدہ افراد اور 14.3 کروڑ استفادہ کنندگان کو طبی فوائد اور سماجی تحفظ کے فوائد فراہم کرتا ہے۔ سردست 50 ای ایس آئی سی اور 110 ای ایس آئی ایس ہسپتال، 1517 ڈسپنسریاں، 89 ڈسپنسری-کم-برانچ آفس اور 8 میڈیکل کالج اور ہسپتال اور 2 پی جی ادارے، 24 علاقائی دفاتر، 39 ذیلی علاقائی دفاتر اور 608 برانچ آفس ہیں۔

اپنے تمام استفادہ کنندگان تک اپنی رسائی کو بہتر بنانے کے لیے، ای ایس آئی سی دسمبر، 2022 تک پورے ہندوستان کے نفاذ کے لیے کام کر رہا ہے۔ مزید یہ کہ 76 ای ایس آئی ہسپتالوں اور 29 ای ایس آئی ڈسپنسریوں کی تعمیر جاری ہے۔ ای ایس آئی سی جزوی طور پر نافذ، غیر نافذ شدہ اور مکمل طور پر نافذ العمل اضلاع میں محدود ای ایس آئی طبی سہولیات والے ثانوی اور تیسرے درج کی طبی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے لیے آیوشمان بھارت – پی ایم – جے اے وائی کے ساتھ بھی تعاون کر رہا ہے۔

************

 

 

 

ش ح۔ح ا ۔ م  ص

 (U: 9276)



(Release ID: 1852792) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Punjabi