بھارتی چناؤ کمیشن

ہندوستان کا چناؤ کمیشن سب کی شمولیت والے قابل رسائی انتخابی عمل کو آگے بڑھائے گا؛  جامع شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے ساتھ صلاح ومشورہ کیا گیا

Posted On: 17 AUG 2022 8:39PM by PIB Delhi

اعلی چناؤ کمشنر راجیو کمار نے آج  سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت  کے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)، کے ساتھ ایک مشاورتی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی طرف سے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کے ساتھ شراکت کے لیے ایک پریزنٹیشن دی گئی۔ جس کا مقصد الیکشن کمیشن  کے سب کی شمولیت والے، قابل رسائی اور شراکت پر مبنی انتخابات کے الیکشن کمیشن کے مقصد کو آگے لے جانے کے لیے ادارہ جاتی اشتراک کو مضبوط کرنا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014345.jpg

 

میٹنگ کے دوران پولنگ اسٹیشنوں پر بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے  اشتراک اور تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں قابل رسائی بیت الخلاء، ٹائلز اور عارضی پروپس، نشان زد طریقہ اور اور رسائی کے لیے دستیاب ڈیٹا کے تبادلے، مناسب آؤٹ ریچ متن کے فروغ، قومی سطح کے اداروں کے ساتھ شراکت دار کی مصروفیات  وغیرہ شامل ہیں۔ سی ایس اوز/این جی اوز ڈومین اور انتخابی اہلکاروں کی تربیت اور صلاحیت سازی میں کام کر رہی ہیں۔

اعلی چناؤ کمشنر سی ای سی جناب راجیو کمار نے اپنے وسیع تر وژن کا اشتراک کرتے ہوئے، رجسٹریشن سے لے کر ووٹنگ تک پورے انتخابی عمل کے ایکو نظام میں ماحول کو فعال بنانے کے ایک نئے معمول کے حصول پر زور دیا تاکہ دیویان جنوں کو ان کی فعال شمولیت اور شرکت  کے لئے آمادہ کیاجاسکے۔ جناب کمار نے کہا کہ  ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے  تجویز کردہ پی ڈبلیو ڈی کے حاصل کرنے والے اور تربیت یافتہ افراد کو شراکت داروں کی حیثیت سے منسلک کیا جائے گا تاکہ  چناو کے علاقوں کو مزید دیویانگجن دوست بنانے کی کوششوں کی تکمیل  کی جاسکے۔ اعلی چناؤ کمشنر نے مخصوص صلاحیتوں کے حامل افراد کے تئیں رویہ اور سلوک میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دینے کی غرض سے  طالب علمی کے زمانے کے اپنے تجربے کا تذکرہ کیا اور کہا کہ پولنگ عملے کی مخصوص تربیت کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام تاثر کے برعکس، دیویانگجن درحقیقت زیادہ قابل ہوتے ہیں اور ان کے اندر احساس کا مادہ ہونے کی  وجہ سے نشوونما اکثر ان کی رکاوٹوں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ الیکشن کمشنر  نے یہ بھی بتایا کہ ووٹر لسٹ میں دیویانگ جنوں کے 100 فیصد اندراج کو یقینی بنانے کے لیے سخت کوششوں کے لیے تمام چیف الیکٹورل افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، الیکشن کمشنر، جناب انوپ چندر پانڈے نے انتخابی عمل میں  دیویانگ جنوں کی شرکت کو یقینی بنانے اور ان تک پہنچنے میں  چناؤ کمیشن کی جاری کوششوں کو مزید اہمیت دینے کی غرض سے  سی ایس اوز، این جی اوز اور قومی اداروں  کے علاوہ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی   سے جڑے  فیلڈ  بنیادی ڈھانچے کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نشانزد آوٹ ریچ کے لئے  انتخابی افسران  کی تربیت اور حساسیت اور قابل رسائی آؤٹ ریچ متن  اور ڈی ای پی ڈبلیو ڈی   کے ساتھ دستیاب ڈیٹا بیس کا استعمال وقت کی ضرورت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YULE.jpg

ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی سکریٹری محترمہ انجلی بھاوڑا نے کمیشن کے سامنے ایک تفصیلی پریزنٹیشن دیا جس میں معذور افراد کے قانون 2016 کے  حقوق کے تحت لازمی قانونی دفعات کو اجاگر کیا گیا ہے، جن میں  ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے  کئے   گئے اقدامات بشمول شکایات کے ازالے کے لیے آئی ٹی ایپلی کیشنز جیسے سوگمیا بھارت ایپ، پی ڈبلیو ڈی کے قومی ڈیٹا بیس  کی تشکیل ۔ معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے محکمہ کی  اہم اسکیموں منفرد معذوری شناختی کارڈ اور فلیگ شپ اسکیمیں شامل ہیں۔

نائب الیکشن کمشنر  جناب نتیش ویاس کی جانب سے ایک پریزنٹیشن  دیا گیا جس میں معذور افراد کے لیے آر پی  ایکٹ اور کنڈکٹ آف الیکشنز رولز 1961 میں مختلف قانونی دفعات اورالیکشن کمیشن کے اقدامات کا احاطہ کیا گیا ہے جن میں ای وی ایمز پر بریل  اور اس کی خصوصیات میں  ووٹر  ای پی آئی سیز ، پی ڈبلیو ڈی ایپ میپنگ، پوسٹل بیلٹ کے ذریعے  گھریلو ووٹنگ کی سہولت، ٹرانسپورٹ کی سہولت، انتخابی فہرست کے خصوصی نظرثانی کے دوران پی ڈبلیو ڈی ووٹرز کے اندراج پر خصوصی توجہ،  شراکت دار کی وابستگی ،  اہم میٹنگوں میں اشاروں کی زبان کے مترجمین اور سالوں سے قابل رسائی انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے معذوروں سے متعلق آرڈینیٹرز وغیرہ شامل ہیں۔

میٹنگ کے دوران ای سی آئی اور ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے سینئر افسران موجود تھے۔ میٹنگ میں  بینائی سے محروم افراد کو بااختیار بنانے کے لئے قومی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر اور انڈین سائن لینگویج ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر کے نمائندے نے بھی شرکت کی۔ آج کی میٹنگ کی ایک انوکھی خصوصیت یہ رہی کہ  اعلیٰ چناؤ کمشنر جناب  راجیو کمار کی جانب سے صلاحیت کی تعمیر کے لیے اٹھائی گئی پہل تھی اور میٹنگ کی کارروائی کو اینکر کرنے کے لیے ای سی آئی کے دو مختلف معذور عملے کی حوصلہ افزائی تھی۔

 

************

 

ش ح۔ح  ا ۔ م  ص

(U: 9267)  



(Release ID: 1852776) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Bengali