وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

روائل ملیشیائی نیوی کے سربراہ کا دورہ

Posted On: 17 AUG 2022 5:52PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ  کے چیف آف نیول اسٹاٹ ایڈمرل آر ہری کمار  کی دعوت پر روائل ملیشیائی نیوی کے سربراہ ایڈمرل تان سری محمد رضا بن محمد سانی 16 سے19اگست 2022ء تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

دورے کا آغاز قومی جنگی یادگار پر پھول پیش کرنے کی تقریب کے ساتھ ہوا، جہاں چیف آف نیوی آر ایم این نے ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کی۔سرکاری پروگرام کے آغاز سے قبل ساؤتھ بلاک کے وسیع لان میں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔

ایڈمرل  محمد رضا نے ایڈمرل آر ہری کمار سے ملاقات کی اور سمندری خطے میں قائم باہمی تعلقات کی پیش رفت پر گفتگو کی۔ انہیں ہندوستانی بحریہ کے ذریعے اپنائے جارہے  غیر ملکی تعاون سرگرمیوں کے وسیع سلسلے کے بارے میں بھی معلومات دی گئی۔قائدین نے باہمی بحری تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لئے کئی نئے شعبوں کی شناخت کی اور بحر ہند خطے میں سمندری تحفظ کے لئے اجتماعی ذمہ داری کے اصول کو بنائے رکھنے کے لئے اپنی حمایت کی عہد بندی کا اظہار بھی کیا۔

اس دورے کے دوران ایڈمرل محمد رضا وزارت خارجہ اور  این ایس سی ایس کے  دیگر اعلیٰ رینکنگ والے افسران کے    ساتھ بھی بات چیت کریں گے اور وہ آئی ڈی ای ایکس کے ذریعے وسیع دائرے کے ہندوستانی دفاعی صنعت کے نمائندوں کی ایک وسیع سریز کے ساتھ بات چیت کرنے کے موقعے کا بھی فائدہ اٹھائیں گے۔

ایڈمرل محمد رضا آئی این ایس دروناچاریہ ، کوچی میں ہندوستانی بحریہ کے اہم توپ تربیتی ادارے کے ایک قابل فخر سابق طالب علم ہے، جہاں سے انہوں نے 1990 میں توپ خانہ ماہر کے طورپر گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی تھی۔چنانچہ ایڈمرل محمد رضا اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں کوچی کے اس ادارے کا دوری بھی کریں گے،جہاں ان کی میزبانی جنوبی بحریہ کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ –اِن-چیف، وائس ایڈمرل ایم اے ہامپی ہولی کے ذریعے کی جائے گی۔

ہندوستانی بحریہ اور روائل ملیشیائی بحریہ کے درمیان دو فریقی تعاون تربیت سے لے کر عمل تک وسیع سطح پر پھیلا ہوا ہے۔ دونوں بحریہ نے حال ہی میں 22مئی کو ذو فریقی مشق سمندر لکشمن اور 22جون کو بحریہ سے بحریہ اسٹاف مذاکرے کا اختتام کیا تھا۔ آرایم این جہاز کیڈی لیکیو اعلیٰ سطحی وفد نے میلان میں پہلے ہی شرکت کرچکا ہے، جس کا انعقاد فروری 2022ء میں ہندوستانی بحریہ نے وشاکھاپٹنم میں کیا تھا۔

 

001.jpg

 

 

002.jpg

 

003.jpg

 

 

            

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9255)


(Release ID: 1852753) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Hindi