بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی نے اپنی شمسی توانائی کی صلاحیت میں اضافہ کیا اور 69454 میگاواٹ تنصیبی صلاحیت کو حاصل کیا


بجلی کی پیداوار کرنے والی بڑی کمپنی نے قابل تجدید توانائی پروجیکٹس کی تنصیب کے ذریعے اپنے کاربن اخراج کو کم کیا

این ٹی پی سی نے اپنے توانائی اہداف کا اعلان کرکے دنیا کی پہلی بڑی توانائی کمیٹی بن گئی ہے

Posted On: 17 AUG 2022 5:22PM by PIB Delhi

بھارت کی سب سے بڑی مربوط توانائی کمپنی، این ٹی پی سی لمیٹیڈ نے 15 اگست 2022 کو این ٹی پی سی کاواس، گجرات میں 56 میگاواٹ کاواس سولر پی وی پروجیکٹ شروع کرنے کے ساتھ 69454 میگاواٹ تنصیب شدہ گروپ اور تجارتی صلاحیت حاصل کرلی۔

این ٹی پی سی اپنے موجودہ اسٹیشنوں میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی تنصیب کے ساتھ ساتھ گرین فیلڈ قابل تجدید توانائی پروجیکٹس لگا کر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کر کے اپنے کاربن اخراج کو مستقل طور پر کم کر رہا ہے۔ کمپنی نے اپنے مختلف اسٹیشنوں پر 9,50,000 سے زیادہ پی وی ماڈیولز نصب کر کے اپنے ذخائر کے 1300 ایکڑ سے زیادہ رقبے پر 262 میگاواٹ کے فلوٹنگ سولر کا منصوبہ بنایا ہے جن میں سے 242 میگا واٹ کو شروع کیا جا چکا ہے۔

اس میں تلنگانہ کے راماگنڈم میں 100 میگاواٹ کا ملک کا سب سے بڑا فلوٹنگ شمسی توانائی، کیرالا میں کایمکولم میں 92 میگاواٹ اور سمہادری، آندھرا پردیش اور کاواس، گجرات میں 25-25 میگاواٹ شمسی توانائی شامل ہیں۔ یہ منصوبے 2,00,000 سے زیادہ گھرانوں کو روشن کریں گے اور سالانہ بنیادوں پر نصف ملین ٹن سے زیادہ کاربن اخراج کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ اس کے علاوہ منصوبوں سے سالانہ 5 ٹریلین لیٹر پانی کی بچت ہوگی، جو 15,000 گھرانوں کی سالانہ پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔

این ٹی پی سی اپنے انرجی اہداف کا اعلان کرنے والی دنیا کی توانائی کی پہلی بڑی کمپنی بن گئی ہے۔ حال ہی میں اس نے نیتی آیوگ کے ساتھ 'مجموعی صفر' اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تعاون کیا ہے۔ این ٹی پی سی گروپ 2032 تک 60 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ فی الحال این ٹی پی سی کے پاس 2.3 گیگا واٹ کی شروع کردہ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت ہے جس میں 3.9 گیگا واٹ زیر نفاذ اور عملدرآمد ہے۔ این ٹی پی سی کے پاس ٹینڈرنگ کے عمل کے تحت 4.9 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت بھی ہے جو بھارت کے سب سے بڑی بجلی پیداوار کرنے والی کمپنی کے گرین انرجی پورٹ فولیو کو مزید تقویت دے گی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 9256)



(Release ID: 1852751) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi