وزارت دفاع
میسرز ٹیٹا گڑھ ویگنز لمٹیڈ کولکتہ میں تیسرے جہاز – ڈائیونگ سپورٹ کرافٹ کی کیل بچھائی گئی
Posted On:
12 AUG 2022 7:47PM by PIB Delhi
میسرز ٹیٹا گڑھ ویگنز لمٹیڈ کولکتہ میں 12 اگست 2022 کو ڈائیونگ سپورٹ کرافٹ ( ڈی ایس سی ) پروجیکٹ کے تیسرے جہاز کے لئے کیل بچھائی گئی ۔میسرز ٹیٹاگڑھ ویگنز لمٹیڈ کے ساتھ ہندوستانی بحریہ کے لئے 5 ڈائیونگ سپورٹ کرافٹ یارڈ 325سے 329 کے حصول کے لئے معاہدے پر 12 فروری 2021 کو دستخط کئے گئے تھے۔اس پروجیکٹ کی مجموعی لاگت 174.77 کروڑروپے تھی۔
یہ جہاز زیرآب مرمت ،رکھ رکھاؤ اور بچاؤ کے لئے بندرگاہ کے اندر اور اس کے قریب جہازوں کے لئے ڈائیونگ مدد فراہم کرانے کے لئے ہندوستانی بحریہ میں کمیشنڈ کئے جائیں گے ۔یہ جہاز غوطہ خوری کے جدید ترین آلات اور غوطہ خوری کی کاررائیاں انجام دینے کے لئے اوزاروں سے لیس ہوں گے۔
مقامی مینوفیکچرر ز سے حاصل کردہ بڑے اہم اور معاون آلات کے ساتھ یہ جہاز وزارت دفاع کی میک ان انڈیا پہل کی قابل فخر نشانی ہوں گے۔
*************
ش ح۔اگ ۔رم
U-9233
(Release ID: 1852478)
Visitor Counter : 170