امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ کی وزارت کے انڈین سائبر کرائم کوآرڈی نیشن سینٹر (آئی 4سی)کے نیوز لیٹر ‘سائبر پرواہ ’ کا اجراء
Posted On:
12 AUG 2022 7:21PM by PIB Delhi
اسپیشل سکریٹری (داخلہ سکیورٹی ) نے آج نئی دلی میں وزارت داخلہ کی سائبر اینڈ انفارمیشن سکیورٹی ڈویژن (سی آئی ایس ) کے تحت کام کرنے والے انڈین سائبر کرائم کوآرڈی نیشن سینٹر ( آئی 4سی ) کے نیوز لیٹر ‘سائبر پرواہ ’ کا اجرا کیا۔
سہ ماہی نیوز لیٹر ‘سائبر پرواہ’ میں سائبر جرائم سے نمٹنے کے لئے سال کی دوسری سہ ماہی (اپریل – جون 2022) کے دوران آئی 4سی ، وزارت داخلہ اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ذریعہ کئے گئے مختلف اقدامات سے متعلق معلومات کا احاطہ کیا گیا ہے۔اس میں سائبر جرائم کے رجحانات / طریقوں ، اعداد وشمار، آئی 4سی کے ذریعہ تیار کی گئی سہولیات تمام متعلقین کے لئے سائبر جرائم سے متعلق رپورٹنگ اور ان سے متعلق معاملات کو حل کرنے سابئر جرائم کی روک تھام کرنے ، ان کا پتہ لگانے اور جانچ کرنے کے شعبے میں مدد فراہم کرانا شامل ہے۔اس کا مقصد سائبر جرائم سے اور سائبر جرائم سے متعلق اصطلاحات کے شعبے میں نئے معاملات کے بارے میں بیداری پھیلانا بھی ہے۔ یہ نیوز لیٹر سائبر سکیورٹی اور سائبر جرائم کے شعبے میں کام کرنے والے ریاستی / مرکزی ایجنسیوں کی مدد کرے گا۔
آئی 4سی کا قیام 2018 میں سی آئی ایس ڈویژن کے تحت مرکزی سطح پر تال میل اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو سائبرجرائم کے خلاف ان کی لڑائی میں ایک مشترکہ فریم ورک فراہم کرانے کے لئے ایک ایجنسی کے طورپر کیا گیا تھا۔
آئی 4سی ‘سائبر دوست ’کے نام سے مختلف سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعہ عوام کے لئے وقفے وقفے سے سائبر تحفظ کے نکات فراہم کراتے ہوئے عوام میں بیداری بھی پھیلارہا ہے۔
*************
ش ح۔اگ ۔رم
(17-08-2022)
U-9232
(Release ID: 1852476)
Visitor Counter : 162