اسٹیل کی وزارت
اسکولی بچوں نے آر آئی این ایل اکونگرم ٹاؤن شپ میں وشاکھا وملا ودیالئیم کے مقام پر قومی پرچم کشائی کی تقریب کے ذریعہ اپنے حب الوطنی کے جذبہ کا مظاہرہ کیا
Posted On:
12 AUG 2022 9:33PM by PIB Delhi
اکونگرم ٹاؤن شپ آج حب الوطنی کے جوش و جذبے سے شرابور ہوگیا ۔ آزادی کے امرت مہوتسو کے حصہ کے طور پر آر آئی این ایل ، وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کے وشاکھا ومالا ودیالئیم کےاحاطے میں ایک قومی پرچم کی تقریب منعقد ہوئی۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) ، آر آئی این ایل کے جنرل منیجر جناب اے اشوک نے وشاکھا ومالا ودیالئیم کے ذریعہ منعقد کیے گئے حب الوطنی کے پروگرام کی ستائش کی۔
پرنسپل سسٹر لینسی کی رہنمائی میں منعقدہ اس پروگرام میں تقریباً 2000 طلباء اور اسکول کےعملے کے ارکان نے شرکت کی ۔
لگ بھگ 2000 طلباء نے ایک 300 فٹ طویل قومی پرچم کے ساتھ اسکول سے آر آئی این ایل ’اکو نگرم ٹاؤن شپ میں واقع تیلگو تھلی مجسمہ تک ایک زبردست ریلی نکالی۔
*********
ش ح ۔ ع م۔ ف ر
U. No.9234
(Release ID: 1852474)
Visitor Counter : 110