کامرس اور صنعت کی وزارتہ
حکومت نے 2023-2022 فصل سال کے دوران فی ایکڑ پیداوار کا تخمینہ لگانے، فصل کی صحت، باسمتی چاول کی متوقع پیداوار کا اندازہ لگانے کے لیے باسمتی کی فصل کا سروے شروع کیا
دو سال کے وقفے کے بعد فصلوں کا سروے کیا جا رہا ہے
باسمتی چاول کی برآمدات اپریل۔جون 2023-2022 میں 25.54 فیصد بڑھ کر 1.15 بلین امریکی ڈالر ہوگئی
Posted On:
12 AUG 2022 5:33PM by PIB Delhi
زرعی اور پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی(اپیڈا) ، تجارت اور صنعت کی وزارت نے موسمیات پر مبنی پیداوار ماڈلنگ کا استعمال کرتے ہوئے 2023-2022 کے خریف فصل کے موسم کے دوران فی ایکڑ پیداوار کا تخمینہ لگانے، فصل کی صحت اور خوشبودار اور طویل دانے والے چاول کی متوقع پیداوار کا اندازہ لگانے کے لیے باسمتی فصل کا سروے شروع کیا ہے۔.
باسمتی فصل کا سروے دو سال کے وقفے کے بعد کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ 2020 اور 2021 کے دوران کوویڈ 19 کی پابندیوں کی وجہ سے منعقد نہیں ہو سکا۔ باسمتی چاول عالمی منڈی میں ایک رجسٹرڈ جیوگرافیکل انڈیکیشن(جی آئی) کے نشان والی زرعی مصنوعات اور کمانڈ پریمیم ہے۔
یہ سروے باسمتی ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن (بی ای ڈی ایف) کے تحت کیا جا رہا ہے، جو اے پی ای ڈی اے کا ایک بازو ہے۔ حتمی سروے رپورٹ کو اس سال دسمبر تک آخری شکل دی جانی ہے۔
سروے ماڈل کے مطابق، سات باسمتی پیدا کرنے والی ریاستوں پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، دہلی، مغربی اترپردیش (30 اضلاع) اور جموں و کشمیر کے تین اضلاع میں ضلعی سطح پر منتخب کسانوں کے نمونہ گروپ کی بنیاد پر کھیت پر مبنی اور سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر والا سروے کیا جا رہا ہے۔
درستگی کی سطحوں کا پتہ لگانے کے لیے، جی پی ایس پوائنٹس کو ریکارڈ کیا جانا ہے اور ہر کسان کی اس وقت تصویر لی جا رہی ہے جب وہ سروے میں حصہ لیتے ہیں۔
باسمتی چاول کی برآمدات اپریل سے جون 2023-2022 میں 25.54 فیصد بڑھ کر 1.15 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو گزشتہ مالی سال کے انہی مہینوں میں 922 ملین امریکی ڈالر تھیں۔
بی ای ڈی ایف کے ذریعے اے پی ای ڈی اے باسمتی چاول کی کاشت کو فروغ دینے میں ریاستی حکومتوں کی مدد کر رہی ہے۔ اے پی ای ڈی اے اور بی ای ڈی ایف کے ذریعے منعقد کیے جانے والے مختلف بیداری پروگراموں منعقد کرکے کسانوں کو بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے کے لیے تصدیق شدہ بیجوں کے استعمال، زراعت کے اچھے طریقوں اور کیڑے مار ادویات کے درست استعمال کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے۔
باسمتی چاول کی کاشت ایک ہندوستانی روایت ہے اور اس روایت کو برقرار رکھنا اجتماعی ذمہ داری ہے کیونکہ عالمی منڈی میں باسمتی چاول کی بہت زیادہ مانگ ہے۔
کسانوں کو ریاستی محکمہ زراعت کے ذریعے basmati.net پر اپنا اندراج کرانے کی بھی ترغیب دی گئی ہے۔
ان اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، بی ای ڈی ایف نے پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش کی چاول برآمد کنندگان کی ایسوسی ایشنز کے ساتھ ساتھ متعلقہ ریاستی زرعی یونیورسٹیوں اور ریاستی زراعت کے محکموں کے ساتھ مل کر، کسانوں کو اعلیٰ معیار کے باسمتی چاول اگانے کے حوالے سے حوصلہ افزائی کے لیے 75 بیداری اور تربیتی پروگرام منعقد کیے ہیں۔ بی ای ڈی ایف اہم ترقی پذیر ریاستوں میں مختلف ایف پی اوز ، برآمد کنندگان کی انجمنوں وغیرہ کے لیے تکنیکی شراکت دار کے طور پر بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے۔
بھارت نے گزشتہ تین سالوں میں 12 بلین امریکی ڈالر کے بقدر باسمتی برآمد کی ہے۔ سعودی عرب، ایران، عراق، یمن، متحدہ عرب امارات، ریاستہائے متحدہ امریکہ، کویت، برطانیہ، قطر اور عمان کا 2022 -2021 میں ہندوستان سے خوشبو دار طویل دانے والے چاول کی کل ترسیل میں تقریباً 80 فیصد حصہ ہے۔
باسمتی چاول ہندوستان سے برآمد کے لیے سب سے بڑی زرعی مصنوعات میں سے ایک ہے۔ 2020-21 کے دوران ہندوستان نے 4.02 بلین امریکی ڈالر کی مالیت کے ساتھ 4.63 ملین میٹرک ٹن باسمتی چاول برآمد کیا۔ گزشتہ 10 سالوں کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات میں دوگناسے زیادہ اضافہ ہوا ہے کیونکہ 2010-2009 کے دوران باسمتی چاول کی برآمد 2.17 ملین میٹرک ٹن تھی۔
*************
ش ح۔ س ب۔ رض
U. No.9229
(Release ID: 1852473)
Visitor Counter : 153