پنچایتی راج کی وزارت
پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے نوتشکیل شدہ قومی پنچایت ایوارڈس کے لئے لائحہ عمل کی تیاری کے سلسلے میں تین روزہ قومی رائٹ - شاپ کا افتتاح کیا
جناب پاٹل نے کہا کہ یہ رائٹ شاپ لائحہ عمل تیار کرنے اور قومی پنچایت ایوارڈس کو ازسرنو مرتب کرنے کی غرض سے عملی منصوبہ تیار کرنے میں بہت موثر اور کامیاب ثابت ہوگی
دیہی علاقو ں میں ایک مقررہ معینہ مدت کے اندر اندر ہمہ گیر ترقیاتی اہداف کی حصولیابی کے مقصد سے پنچایتوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں ترغیب فراہم کرنے کی ضرورت ہے : جناب کپل موریشور پاٹل
یہ ہماری ٹھوس کوشش ہونی چاہئے کہ ہم پنچایتوں کو قومی پنچایت ایوارڈس کے نئے انداز سے باخبر کرائیں
Posted On:
16 AUG 2022 8:42PM by PIB Delhi
پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج نئی دہلی میں نو تشکیل شدہ قومی پنچایت ایوارڈس کے لئے لائحہ عمل کی تیاری کے سلسلے میں تین روزہ قومی رائٹ - شاپ کا افتتاح کیا۔نوتشکیل شدہ قومی پنچایت ایوارڈس کے لئےلائحہ عمل کی تیاری کے سلسلے میں تین روزہ رائٹ- شاپ کے دوران 15 تکنیکی نشستیں ہوں گی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتےہوئے، جناب کپل موریشور پاٹل نے امید ظاہر کی کہ یہ رائٹ – شاپ ، از سر نو مرتبکردہ قومی پنچایتی ایوارڈس کے توسط سے، پنچایتوں کی سطح پر ، ہمہ گیر ترقیاتی اہداف ( ایس ڈی جیز) کو حقیقت کی شکل دینے کے عمل کو آگے لے جانے کی غرض سے لائحہ عمل اور عملی منصوبہ تیار کرنے میں بہت کامیاب اور موثر ثابت ہوگا۔ اس دوران اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بھی اس سے محروم نہ رہ پائے ۔
اپنے خطاب میں جناب پاٹل نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ریاستوں کی مدد کے بغیر، گاؤوں کی مجموعی ترقی اور کایاپلٹ کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ، جناب پاٹل نے زور دے کر کہاکہ پنچایتوں کی مسلسل حوصلہ افزائی کرنے اورانہیں ترغیب فراہم کرنے کی غرض سے نیک نیتی اور پرعزم طور پر اجتماعی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایک مقررہ معینہ وقت کے اندر اندر دیہی علاقوں میں ایس ڈی جیز کی حصولیابی کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ پنچایتوں کے مابین جامع ترقی کے پیمانوں کے بارے میں صحت مند مقابلہ آرائی کی جانی چاہئے۔ اس کے علاوہ گرام پنچایتوں کو بھی ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے تاکہ ہر گرام پنچایت ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ایک ساتھ آگے بڑھ سکیں ۔
نوتشکیل شدہ قومی پنچایت ایوارڈس کے سسلے میں متعلقہ معلومات کی ترویج کرنے اوربیداری پیدا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ، جناب پاٹل نے کہا کہ مرکزی حکومت، ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ذریعہ اپنے خیالات سے آگاہ کرتی رہتی ہے اوربعض مواقع پر براہ راست بھی رابطہ قائم کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر مزید زور دیا کہ ایک موثر آئی ای سی حکمت عملی وضع کی جانی چاہئے تاکہ خاص مقررہ گروپوں یعنی پنچایتی راج ادروں میں مواصلاتی وسیلے کے توسط سے بیداری پیدا کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ٹھوس کوشش ہونی چاہئے کہ ہم پنچایتوں کو قومی پنچایت ایوارڈس کے نئے انداز سے باخبر کرائیں اورہمیں وقتا فوقتا سبھی پنچایتوں کو مسلسل اس بات کے لئے راغب کرناچاہئے کہ وہ قومی پنچایت ایوارڈس کے عمل میں شرکت کریں ۔
اپنا خطاب مکمل کرتے ہوئےجناب کپل موریشور پاٹل نے مندوبین پر زور دیا کہ وہ اس تین روزہ ورک شا پ کے دوران ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں سبھی متعلقہ محکموں کے ساتھ جانکاری، علم، خیالات و نظریات کا تبادلہ کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکمت عملیاں تیار کی جانی چاہئیں تاکہ ایس ڈی جی سے متعلق موضوعاتی اہداف کے بارے میں معلومات کے بارے میں بلاک اور گرام پنچایتوں کی سطح تک خوش اسلوبی کے ساتھ بیداری پیدا کی جاسکے ۔
اس موقع پر جناب کپل موریشور پاٹل نے نوتشکیل شدہ قومی پنچایت ایوارڈس کے بارےمیں کارروائی جاتی رہنما ہدایات جاری کیں اور پنچایتی راج کی وزارت ( ایم او پی آر) کے سہ ماہی جریدے – ’’گرامودیہ سنکلپ ‘‘ کے تازہ ترین شمارہ کا اجرا کیا ۔
اس سے پہلے پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب سنیل کمار نے قومی رائٹ شا پ کے شرکا سے خطاب کیا ۔انہوں نےسبھی شرکاء سے پر زور اپیل کی کہ وہ قومی پنچایت ایوارڈس کے جذبہ کو دل میں اتار لیں ،جس میں 9 موضوعاتی شکل میں ایس ڈی جیز کو محدود کرنے اورانہیں حقیقت کا روپ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ اس بات کی توثیق کرتے ہوئے کہ قومی پنچایت ایوارڈس کی از سر نو مرتبشدہ شکل، چنوتیوں کے ساتھ ساتھ مواقع بھی پیش کرتی ہے، جناب سنیل کمار نے ان چنوتیوں اور چلنجو کو مواقع کے طور پر قبول کرنےکی ضرورت کواجاگر کیا تاکہ پنچایت کی سطح پر ایس ڈی جیز کی حصولیابی کی خاطر باضابطہ منصوبہ بندی، عمل آوری، نگرانی اور جوابدہی کی غرض سے پی آر آئی ایس کو یاد دہانی کرائی جاسکے اور پنچایتوں کی جامع کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کی جاسکے ۔
پنچایتی راج کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب چندرشیکھر کمار، پنچایتی راج کی وزارت کے اقتصادی صلاح کار ڈاکٹر بجیاکمار بہیرہ، پنچایتی راج کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ ریکھا یادو اور مرکزی حکومت کے دیگر سرکردہ عہدیدار، پنچایتی راج محکموں کے سینئر افسران اورسبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دیگر متعلقہ محکموں کے عہدیداراورپنچایتی راج کے شعبے کے ماہرین بھی اس موقع پر موجودد تھے ۔
*************
ش ح ۔ ع م۔ ف ر
U. No.9226
(Release ID: 1852464)
Visitor Counter : 119