کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے مالی سال 2022-23 کے لئے نینو یوریا کی پیداوار اور فروخت کی پیش رفت کا جائزہ لیا
یکم اگست 2021 سے 10 اگست 2022 کے درمیان کل 3.27 کروڑ بوتلیں فروخت کی گئیں
موجودہ یوریا کی پیداوار کی صلاحیت یومیہ 1.5 لاکھ بوتل ہے
نینو یوریا کی 6 کروڑ بوتلیں-27 لاکھ میٹرک ٹن روایتی یوریا کے مساوی تیار کی جائیں گی اور 2022-23 میں انہیں کسانوں کو دستیاب کرادیا جائے گا
Posted On:
12 AUG 2022 8:15PM by PIB Delhi
کیمیکل اور کھادوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج یہاں مالی سال 2022-23 کے لئے نینویوریا(لیکوڈ) کی پیداوار اور فروخت کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔میٹنگ کے دوران انہوں نے کسانوں کے ذریعہ نینو یوریا کو قبول کرنے کے اعتبار سے اس کا جائزہ بھی لیا ۔اس کے علاوہ اس کی پیداوار سپلائی کا منصوبہ اور کسانوں اور خوردہ فروشوں کو اس کی رسائی بڑھانے کے لئے کھادوں کے محکمہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
وزیر موصوف کو بتایا گیا کہ یکم اپریل 2022 سے دس اگست 2022 تک کی مدت کے دوران نینو یوریا کی پیداواراور1.23 کروڑ نینو یوریا کی بوتلیں روانہ کی گئیں۔ یکم اگست 2021 سے 3.27 کروڑ بوتلیں فروخت کی گئیں جن میں سے مالی سال 2021-22 کے دوران 2.15 کروڑ بوتلیں فروخت کی گئیں اور 10 اگست 2022 تک 1.125 کروڑ بوتلیں (500 ایم ایل) فروخت کی گئیں۔نینو یوریا کی موجودہ یونٹ میں یومیہ پیداوار کی صلاحیت 1.5 لاکھ بوتلیں ہیں۔ستمبر-دسمبر2022 اور جنوری مارچ 2023 تک مزید 4.60 کروڑ بوتلیں تیار کی جائیں گی۔ اس طرح مالی سال 2022-23 کے دوران نینو یوریا کی 6.0 کروڑ بوتلیں تیار کی جائیں گی اور نہیں کسانوں کو دستیاب کرایا جائے۔ یہ 6.0 کروڑ بوتلیں 27 لاکھ میٹرک ٹن روایتی یوریا کی مقدار کے مساوی ہوں گی۔
جائزہ کے دوران ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا ملک بھر میں کسانوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر نینو یوریا کو قبول کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کھادوں کے محکمہ کی جانب سے ریاستوں کے ماہانہ سپلائی منصوبے میں نینو یوریا کو شامل کرنے کے ساتھ کسانوں تک اس کی دستیابی اور رسائی کو کئی گنا بڑھایا جائے گا۔وزیر موصوف نے نینو یوریا کے فروغ کے محکمہ کے افسروں کو ہدایت کی کہ وہ مشن موڈ میں اس کے فوائد کو آگے بڑھائیں ۔انہوں نے ریاست کے دیگر محکموں کے اشتراک سے وقتاً فوقتاً خوردہ فروشوں کی میٹنگ کا اہتمام کرکے خوردہ فروشوں میں احساس پیدا کرنے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسانوں کے ذریعہ نینو یوریا کے فروغ اور اس کو قبول کئے جانے سے ملک کی کھاد کے منظر نامہ کے لئے ایک یکسر تبدیلی ممکن ہوسکے گی۔
نینو یوریا ایک جدید نینو کھاد ہے جو ملک میں ہی تیار کی گئی ہے۔ یہ ملک کی خوراک اور غذائیت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے آتم نربھر بھارت اور آتم نربھر کرشی کے تحت شروع کیے گئے اقدامات کی ایک بہترین مثال ہے۔ نینو یوریا کم کاربن فوٹ پرنٹس کے ساتھ توانائی کے مؤثر ماحول پیداوارکے سازگار کے عمل سے تیار کی جاتی ہے۔ فصلوں پر اس کا اطلاق پودوں کی کھاد کے طور پر فصل کی پیداواری صلاحیت کو 8 فیصد تک بڑھاتا ہے جس میں بہتر مٹی، ہوا اور پانی اور کسانوں کے منافع کے لحاظ سے مساوی فوائدحاصل ہوتے ہیں۔پیداوار اور فروخت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ نینو یوریا کا استعمال بھی وقت کے ساتھ ساتھ گرین ہاؤس گیس (جی ایچ جیز) کے اخراج میں کمی کا باعث بنے گا۔
***********
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.9228
(Release ID: 1852451)
Visitor Counter : 169