وزارت دفاع

صدرجمہوریہ نے گروپ کیپٹن راہل سنگھ (27001) فلائنگ (پائلٹ ) کو وائیو سینا میڈل (بہادری) سے نوازا

Posted On: 14 AUG 2022 8:35PM by PIB Delhi

 

گروپ کیپٹن راہل سنگھ (27001) فلائنگ (پائلٹ) ، سی 17 ٹرانسپورٹ اسکوائڈرن  میں تعینات ہیں۔ 15 اگست 2021 کو  آپریشن دیوی شکتی کے حصے کے طور پر افسر موصوف   کو تین سی 17 طیاروں کے  مجموعی مشن کمانڈر  کے طور پر   کابل میں بھارتی سفارت خانے  اور  وہاں مقیم بھارتی برادری کے لوگوں کو منتقل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی جب طالبان نے    اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔   چونکہ   مین پیڈز  (آدمی کو ادھر سےادھر لے جانے والے فضائی دفاعی نظام)  اور ہوائی اڈے کے  چاروں طرف  چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ  ، نیوی  گیشن ایڈ  اور کمیونی کیشن بلیک آؤٹ کے خطرات سے  دوچار اس مشن کو   منصوبہ بندی اور جامع تیاری کی ضرورت تھی۔ یہ پرواز  رات کے وقت کابل ہوائی اڈہ اترنے کے بعد موقع پر پہنچی ۔ یہاں تقریبا ً 4 گھنٹے رہنے کے بعد  ہوائی اڈہ  پر بقیہ لوگوں کی موجودی کے امکانات معدوم ہوگئےتھے۔اس وقت   رک رک کر فائرنگ شروع ہوگئی   اور  ہوائی اڈہ کے شمالی علاقے میں   کھڑے ہوئے طیارے  کی جانب لوگ جوق در جوق  بھاگتے ہوئے آنے لگے۔ا فسر موصوف نے  بروقت  فیصلہ کیا   اور  طیارہ کو محفوظ رکھتے ہوئے دوشبنے کی طرف فوری طور پر  پرواز شروع کردی۔  دوشبنے میں انہوں نے   فضائی   ہیڈکوارٹر  آپریشنز  کے مرکز سے  اور سیٹ کام  کےذریعہ   انڈین ایئر اٹاچی سے رابطہ قائم رکھا   اور  تازہ ترین حقیقی صورتحال سے جانکاری حاصل کرتے رہے۔ اس کے بعد انہوں نے دوسری  لینڈنگ کوشش میں بھی  رابطہ برقرار رکھا۔   آدھی رات کے قریب  موقع  دیکھتے ہوئےافسر موصوف    این وی جی   (رات کے وقت دیکھنے میں مدد کرنے والے چشمے) کا استعمال کرتے ہوئے کابل کے لئے روانہ ہوگئے۔  کابل ہوائی اڈے سے کچھ ہی دور یہ پرواز  ڈیورنڈ لائن کے قریب  ایک گھنٹے تک رکی رہی کیونکہ   اے ٹی سی ٹاور   اور راڈار  تک رسائی   حاصل کرنے والی خدمات    سے رابطہ قائم نہیں ہوسکا تھا۔   افسر موصوف نے  زبردست چوکسی اور اپنی  فیصلہ سازی   کا مظاہرہ کرتے ہوئے  یو ایس اے ایف  ایئر بورن کنٹرول   سے رابطہ قائم کیا   اور حقیقی صورتحال کے بارے میں صحیح جانکاری حاصل کی۔ ساتھ ہی ساتھ وہ سیٹ کام کے ذریعہ   زمین پر ایئر اٹاچی  سےبھی رابطہ   قائم کرتےرہے۔ کافی دیر بات چیت کے بعد اس طیارہ کو  اس کے اپنے   جوکھم پر  اترنے کی اجازت مل گئی۔ طیارہ کو اتارنے کے بعد  افسر موصوف نے  امریکہ کے گراؤنڈ فورس کمانڈر سے رابطہ قائم کیا اور گروڑ فوجوں کو ہدایت دی کہ وہ      طیارہ کے اطراف دفاعی  نظام قائم کریں۔  

گروپ کیپٹن راہل سنگھ کی  اس غیر معمولی  بہادری کے صلہ میں انہیں  وایوسینا  میڈل (بہادری) سے نوازا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VL0G.jpg

***

ش ح۔ا س ۔ ج

UNO-9192

 



(Release ID: 1852240) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi