قانون اور انصاف کی وزارت

حکومت نے یوم آزادی 2022 سے قبل ہائی کورٹ کے نئے ججوں کی تقرری کی ہے


حکومت نے سال 2022 میں ہائی کورٹ میں اب تک 138 تقرریاں کی ہیں، اس نے سال میں  2016 میں ہائی کورٹ میں ریکارڈ تعداد میں کی گئی 126 تقرریوں پر بھی سبقت حاصل کرلی ہے

اعلی عدلیہ میں تقرریوں کے پورے عمل میں تیزی لائی گئی ہے

Posted On: 14 AUG 2022 10:01PM by PIB Delhi

تیرہ اگست 2022 کو الہ آباد، آندھرا پردیش، تلنگانہ، گوہاٹی، اڈیشہ اور ہماچل پردیش کی ہائی کورٹس میں 26 ہائی کورٹ ججوں کی تقرری کرنے کے بعد حکومت نے آج پنجاب اینڈ ہریانہ ہائی کورٹ میں مزید 11 ہائی کورٹ ججوں کی تقرری سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کیا۔ حکومت نے اس سال یعنی 2022 میں ملک کی مختلف ہائی کورٹوں میں اب تک 138 تقرریاں کی ہیں۔ اس طرح اس نے سال 2016 میں ہائی کورٹس میں ریکارڈ تعداد میں کی گئی 126 تقرریوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گزشتہ برس یعنی 2021 میں سپریم کورٹ میں کی گئیں 9 تقرریوں کے علاوہ ہائی کورٹس میں کی گئیں تقرریوں کی کل تعداد 120 تھی۔ اس طرح اعلی عدلیہ میں تقرریوں سے متعلق پورے عمل کو رفتار عطا کی گئی ہے۔

آج پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹس میں کی گئیں 11 تقرریوں میں درج فہرست نام شامل ہیں۔

(1) محترمہ ندھی گپتا، (2) جناب سنجے وششٹھ، (3) جناب تری بھوون داہیا، (4) جناب نمت کمار، (5) جناب ہرکیش منوجا، (6) جناب امن چودھری، (7) جناب نریش سنگھ، (8) جناب ہرش بونگر، (9) ) جناب  جگموہن بنسل، (10) جناب دیپک منچندا اور (11)  جناب آلوک جین اس  ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججوں کی حیثیت  سے ایڈوکیٹ  اپنے اپنے  متعلقہ  عہدے سنبھالنے کی مدت سے ، دو سال کی مدت تک اپنے فرائض انجام دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع م۔ ن ا۔

(2022۔08۔16)

U-9190

                          



(Release ID: 1852210) Visitor Counter : 163


Read this release in: English , Hindi