وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

صدر جمہوریہ ہندنے گروپ کپتان روی نندا (27686) فلائنگ (پائلٹ) کو یووا سینا میڈل (بہادری) سے نوازا

Posted On: 14 AUG 2022 8:36PM by PIB Delhi

گروپ کپتان روی نندا (27686) فلائنگ (پائلٹ)  سی 130 جے ٹرانسپورٹ اسکوائیڈرن کے ایک کمانڈنگ افسر ہیں ۔

20 اگست 2021 کو آپریشن دیوی شکتی کےحصے کے طور پر انہیں جنگ سےتباہ حال افغانستان میں خصوصی کارروائی کے لئےبھیجا گیا تھا۔ 16 اگست 2021 کو سفارتی عملے کو سفارت خانہ سےنکال لیا گیا تھا اور ان  کے پاس کسی طرح کی خفیہ معلومات حاصل کرنے کا کوئی وسیلہ نہیں تھا۔ یہ افسر  ایک مشن کےکمانڈر تھے، جنہیں کابل کے  متنازعہ علاقے تک پہنچنا تھا تاکہ   وہاں مقیم  بھارتی برادری کو نکالنے کا کام انجام دیا جاسکے۔

افسر موصوف نے زبردست خطرات کا سامنا کرتے ہوئے آدھی رات کو اپنی مشن کارروائی انجام دی۔ ر ات کے وقت صاف نظر بھی نہیں  آرہا تھا کیونکہ   پہاڑوں کا لامتناہی سلسلہ ہے۔ دشمن کی طرف سے چھوٹےہتھیاروں ، راکٹ سے پھینکے جانے والے گولوں   او ر کندھے پر رکھ کر چلائے جانے والے میزائلوں کا خطرہ لاحق تھا۔ افسر موصوف نے غیر معمولی پیشہ ورانہ حوصلے  اور قیادت کا مظاہرہ کرتےہوئے ان خطرات کا سامنا کیا۔  اس دوران  ہوائی اڈے کےعلاقہ میں الگ الگ جگہوں سے فائرنگ بھی کی جارہی تھی۔ انہوں نے   رات کے اندھیرے میں دیکھنے والے   چشمے این وی جی  کا استعمال کیا اور آخر کار کابل میں اتر گئے۔ انہوں نے زبردست چوکسی کا مظاہرہ کیا  اور ایک گھنٹے سے بھی زیادہ اپنے  طیارے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی   فوجوں کی اپنی ٹیم کو کنٹرول کیا۔   افسر موصوف نے 87 بھارتی باشندوں کو دوشنبے منتقل کیا۔

گروپ کیپٹن روی نندا کی بے مثال   بہادری کے صلہ میں انہیں وائیو سینا میڈل  بہادری  سےنوازا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012OHC.jpg

 

***

ش ح۔ا س ۔ ج

UNO-9188

 



(Release ID: 1852186) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi