وزارت دفاع

صدرجمہوریہ نے ،وِنگ کمانڈر دیپکا مسرا (29283) فلائنگ  (پائیلٹ) کووایو سینا کے میڈل  گالنٹری(بہادری) سے نوازا

Posted On: 14 AUG 2022 8:42PM by PIB Delhi

       ونگ کمانڈر دیپکا مسرا (29283) فلائنگ  (پائیلٹ ) ایک ہیلی کاپٹر یونٹ میں  باقاعدہ تعینات  ہیں۔ وہ ایک  کوالی فائڈ  فلائنگ انسٹرکٹر  اور ایک انسٹرومنٹ  ریٹڈ انسٹرکٹر اور ایگزامنر ہیں۔ 

2021 کوآفیسر کو شمالی مدھیہ پردیش میں   تباہ کن  سیلاب   کے جواب میں  انسانی امداد  اور تباہی سے راحت دلانے والے آپریشن   کے شروع کرنے کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔ بدتر موسم  ، زبردست ہوا اورسورج کے غروب ہونے  کے وقت کے قریب ہونے کے باوجود  ونگ کمانڈر دیپکا نے چیلنج بھرے موسم    کا مقابلہ کیا اوراسی شام متاثرہ علاقے میں  پہنچنے والی  وہ  پہلی جواب دینے والی خاتون تھیں۔ان کا ابتدائی  ہوائی نگرانی اور انپٹس  آئی اے ایف   ،  این ڈی آر ایف  ، ایس ڈی آر ایف  اوردوسرے شہری حکام کے ذریعہ  پورے بچاؤ کے آپریشن کی منصوبہ سازی میں  ایک ذریعہ ثابت ہوا۔

ابتدائی نگرانی کے بعد  وہ ایکشن میں آئیں  اور پھنسے ہوئے لوگوں کو سڑکوں   ، کھیتو ں  اور اٹھی ہوئی زمین   سے اٹھایا  اور سیلاب کے پانی سے دورمحفوظ مقامات تک پہنچایا۔اس طرح کی ایک مثال میں  انہوں نے چار دیہاتیوں  کو ایک چھت کے اوپر سے   بچایا ۔  محدود  بصری  اشارے  اور بہتے  پانی کی وجہ سے  فضائی  گڑبڑی کی وجہ سے  خطرات کے باوجود وہ ان کی زندگیاں بچانے میں کامیاب رہیں۔بچانے کا کام ،جس میں نچلی سطح کی  ہوور  پک اپس   بھی شامل ہیں، آٹھ تھکادینے والے  دنوں تک جاری رہا  اور انہوں نے خواتین اوربچوں سمیت   47لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔ان کی بہادری اور ہمت کی مساعی   نے قدرتی آفت میں  صرف قیمتی جانوں  کو  ہی نہیں بچایا بلکہ سیلاب سے متاثرہ علاقے میں عام لوگوں کے اندر  حفاظت اور سلامتی کا احساس   بھی  جگایا ۔

اس  غیر معمولی ہمت   والی کارکردگی  کی وجہ سے کمانڈر دیپکا مسرا کے وایو سینا میڈل گالنٹری (بہادری) سے نوازا جاتا ہے ۔

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UOW8.jpg

*************

 

ش ح۔اک ۔رم

(16-08-2022)

U-9183

 



(Release ID: 1852183) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi