بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

چنئی بندرگاہ کو اہم بنیادی ڈھانچہ تقویت حاصل ہوئی جبکہ جناب سربانند سونووال نے گتی شکتی کے فوائد کو اجاگر کیا


جہازرانی کے وزیر نے تجارت کو تقویت بہم پہنچانے کی غرض سے اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ کے لیے چنئی بندرگاہ پر کنٹینر اسکینر کے توسط سے نئی مہم کا آغاز کیا

دو سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا جن کی مشترکہ صلاحیت 130 کے ایل ڈی کے بقدر ہے

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت چنئی بندرگاہ پر 20 میٹر بلند قومی پرچم مستول نصب کیا جائے گا

Posted On: 14 AUG 2022 7:34PM by PIB Delhi

 

بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی راستوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج چنئی میں چنئی بندرگاہ پر بنیادی ڈھانچہ صلاحیت میں اضافہ کرنے کی غرض سے بڑی پہل قدمیوں کا آغاز کیا۔ بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی راستوں کے مرکزی وزیر مملکت شری پد نائک کے ساتھ مرکزی وزیر کے ذریعہ کنٹینر اسکینر کے توسط سے ایک نئی مہم کا بھی آغاز کیا گیا جس کا مقصد کاروبار اور تجارت کو تقویت بہم پہنچانے کی غرض سے بندرگاہ پر اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی لانا ہے۔

جناب سونووال نے ہمہ گیر نمو کو تقویت بہم پہنچانے کی غرض سے بندرگاہ پر دو سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ دونوں پلانٹوں کی مشترکہ صلاحیت یومیہ 130 کلو لیٹر  (کے ایل ڈی) کے بقدر ہے، جس میں ایک پلانٹ کی صلاحیت 90 کے ایل ڈی اور دوسرے پلانٹ کی صلاحیت 40 کے ایل ڈی کے بقدر ہے۔ ان پلانٹوں کے ذریعہ پیدا ہونے والا پانی بندرگاہ کے اندر تازہ پانی کے استعمال  پر انحصار میں تخفیف لانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ وزیر موصوف نے بندرگاہ پر آئی ٹی بنیادی ڈھانچے میں اضافہ کے لیے  کمپیوٹر اپ گریڈیشن پروگرام کا بھی آغاز کیا۔ اس پروگرام کے مطابق مجموعی طور پر 440 جدید کمپیوٹر سیٹ اپ قائم کیے جائیں گے۔

ایک فائدہ مند عنصر پی ایم گتی شکتی کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب سونووال نے کہا، ’’اب جبکہ ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہےہیں، ہمیں اپنے محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے اس ویژن کو یاد رکھنا ہوگا ، جس کے تحت جب ہم آزادی کے 100 برس مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہوں گے، اس وقت یعنی 2047 تک ملک آتم نربھر بن جائے۔ ان 25 برسوں کے دوران، جسے محترم وزیر اعظم نے امرت کال قرار دیا ہے، ہمیں اس مقصد کو پورا کرنے اور ہمارے ملک کو دنیا میں سب سے بہتر بنانے کے لیے بھرپور توجہ کے ساتھ سخت محنت کرنی ہوگی۔ پی ایم گتی شکتی ماڈل مودی جی کے ذریعہ پیش کیا گیا ایک منفرد ماڈل ہے۔ ہم اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے زبردست مضمرات کے دروازے کھول سکتے ہیں اور گتی شکتی سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ مجھے آپ لوگوں کے ساتھ یہ بات ساجھا کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہےکہ چنئی بندرگاہ اس سے یقینی طور پر مستفید ہونے کے لیے کام کر رہی ہے۔ بھارتی بندرگاہ پر بنکر برتھ، جولارپیٹ میں سامان ذخیرہ کرنے کی سہولت کی ترقی، چنئی بندرگاہ سے مدوراویل تک سطح زمین سے بلند نئی سڑک، ماپیڈو ، چنئی میں ملٹی ماڈل لاجسٹک پار ک کی ترقی، وغیرہ جیسے متعدد  پروجیکٹس ملک کے لیے فوائد حاصل کرنے اور زبردست تجارتی مضمرات کے دروازے کھولنے کی راہ پر گامزن ہیں۔‘‘

اب جبکہ ملک آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) منا رہا ہے، ایسے میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بندرگاہ پر قومی پرچم کا 20 میٹر بلند مستول نصب کیا جائے گا۔ اس فاؤنڈیشن پر 18 فٹ بلند اور 12 فٹ چوڑا پرچم لہرایا جائے گا۔ یہ ڈھانچہ 140 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوا کی رفتار کو برداشت کرنے کے قابل ہوگا۔اتنی بلندی پر، قومی پرچم حب الوطنی کے جذبات کو ابھارنے اور ملک کی آزادی کے حصول کے لیے ہمارے آباء و اجداد کے تعاون کی یاد دلائے گا۔خطے کے عوام کے درمیان ’ہر گھر ترنگا‘ کے جذبے کو بیدار کرنے کے مقصد سے چنئی بندرگاہ کے 300 ملازمین نے بندرگاہ کی مغربی گھاٹ IV برتھ پر انسانی قومی پرچم بنایا۔ جناب سربانند سونووال کی قیادت میں عوام الناس نے سوَچھ ساگر سرکشت ساگر مہم کے جزو کے طور پر بسنت نگر ساحل پر صفائی ستھرائی کی ایک مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ افسران کے ساتھ ساتھ انڈین میریٹائم یونیورسٹی کے طلبا نے بھی اس مشق میں حصہ لیا۔ بندرگاہ کی مغربی گھاٹ IV برتھ پر وزیر موصوف کو مرکزی صنعتی سلامتی دستے (سی آئی ایس ایف) کے ذریعہ گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

 

جناب سونووال نے  کووِڈ۔19 وبائی مرض کے دوران اپنی جانیں گنوانے والے چنئی پورٹ اتھارٹی کے 16 کنبہ اراکین کو معاوضہ بھی پیش کیا۔

چنئی بندرگاہ جنوبی بھارت کو صنعتی شکل دینے کے لیے ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ کامراج بندرگاہ کے حصول کے بعد، چنئی بندرگاہ اچھا کاروبار کر رہی ہے۔ مالی برس 2021۔22 کے دوران، اس بندرگاہ نے 48.6 ایم ایم ٹی کے بقدر کارگو نقل و حمل انجام دیا اور کووِڈ-19 کے باوجود گذشتہ برس کے دوران ہینڈل کیے گئے کارگو کے مقابلے میں 11.5 فیصد اضافہ درج کیا۔ چنئی بندرگاہ نے مالی برس 2020-21 کے مقابلے میں 113.15 کروڑ روپئے کے بقدر کا ایک ریکارڈ خالص سرپلس کمایا، جو کہ ان کی ایک دہائی کی سب سے زیادہ آمدنی ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9151



(Release ID: 1851940) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Hindi