وزارت دفاع

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے یوم آزادی کے موقع پر مسلح افواج اور مرکزی مسلح پولس فورسز (سی اے پی ایف) اہلکاروں کے لیے اعزازات اور ایوارڈز کی منظوری دی

Posted On: 14 AUG 2022 7:57PM by PIB Delhi

 

 

15 اگست، 2022، 0001 HRS سے قبل شائع/نشر یا سوشل میڈیا پر استعمال نہیں کیا جائے گا

 

اہم جھلکیاں:

  • صدر جمہوریہ نے مسلح افواج اور (مرکزی مسلح پولس فورسز (سی اے پی ایف) عملے کے لئے 107 بہادری ایوارڈز کی منظوری دی۔
  • تین کیرتی چکر
  • تیرہ شوریہ چکر
  • دو بار ٹو سینا میڈل (بہادری)
  • اکیاسی سینا میڈلس (بہادری)
  • ایک نو سینا میڈلس (بہادری)
  • سات وایو سینا میڈلس (بہادری)
  • فوجی عملے کے لئے 40 متذکرہ ڈسپیچوں کی بھی منظوری دی۔
  • فضائیہ کے عملے کے لئے ایک متذکرہ ڈسپیچ کی بھی منظوری دی۔
  • آرمی ڈاگ کے لئے ایک متذکرہ ڈسپیچ (بعد از مرگ) کی بھی منظوری دی۔

 

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، جو مسلح افواج کی سپریم کمانڈر بھی ہیں، نے یوم آزادی 2022 کے موقع پر مسلح افواج اور مرکزی مسلح پولس فورسز (سی اے پی ایف) عملے کے لئے 107 بہادری ایوارڈز کی منظوری دی ہے۔ ان میں تین کیرتی چکر، 13 شوریہ چکر، دو بار ٹو سینا میڈل (بہادری)، 81 سینا میڈلس (بہادری)، ایک نو سینا میڈل (بہادری) اور سات وایو سینا میڈلس (بہادری) شامل ہیں۔

صدر جمہوریہ نے مختلف فوجی کارروائیوں، جن میں آپریشن رکشک، آپریشن اسنو لیپرڈ، آپریشن رائنو، آپریشن آرکڈ، آپریشن فالکن، آپریشن حفاظت اور آپریشن تری کٹ (دیوگھر) شامل ہیں، میں قابل قدر تعاون کے لیے فوج کے عملے کے لئے 40 متذکرہ ڈسپیچز،  فضائیہ کے عملہ کے لئے ایک متذکرہ ڈسپیچ اور آرمی ڈاگ کے لئے ایک متذکرہ ڈسپیچ، ایکسل (بعد از مرگ) کی بھی منظوری دی ہے۔

صدر جمہوریہ کی طرف سے منظور شدہ بہادری ایوارڈز کی فہرست درج ذیل ہے:

 تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 9153)



(Release ID: 1851939) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Marathi