عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان سے آنے والے مہاجرین نے نیا ہندوستان بنانے میں کردار نبھایا ہے


وزیر موصوف نے جموں کے نزدیک انٹرنیشنل بارڈر (آئی بی) کے قریب مغربی پاکستان کے رفیوجیوں کی ایک بڑی ریلی سے خطاب کیا

ڈاکٹر جتیندر سنگھ  1947 میں پاکستانی حملے میں شہادت پانے والے بریگیڈئرراجیندر سنگھ کے آبائی گاؤں بگونا بھی گئے

Posted On: 14 AUG 2022 3:39PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ جبکہ مغربی پاکستان سے آنے والے مہاجرین میں سے دو- ڈاکٹر منموہن سنگھ اور جناب اندر کمار گجرال ہندوستان کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوئے۔ اس کے برعکس یکساں زمرے کے وہ مہاجرین جو جموں و کشمیر میں جاکر بسے انھیں ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں ووٹ دینے یا ریاستی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کی بھی اجازت نہیں ملی۔ جناب سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پانچ اگست 2019 کو آرٹیکل 370 منسوخ کرکے اس غلطی کو درست کیا اور اس کے نتیجے میں اب پاکستان سے آیا کوئی بھی مہاجر جو جموں وکشمیر میں بسا ہوا ہے۔ انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے اور جموں وکشمیر میں ایم ایل اے، ایم پی، حتی کہ وزیر اعلیٰ بننے کی بھی سوچ سکتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ جموں کے نزدیک انٹرنیشنل بارڈر کے قریب مغربی پاکستان کے رفیوجیوں کی ایک بڑی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ اس سے قبل وہ بریگیڈئر راجیندر سنگھ کے آبائی گاؤں بگونا گئے جنھوں نے 1947 میں پاکستان کی جانب سے حملے میں شہادت پائی تھی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وہ رفیوجی جنھوں نے تقسیم وطن کے بعد پاکستان میں اپنے گھروں کو چھوڑ کر آنا فانا ہندوستانی علاقوں میں اپنا ٹھکانہ بنایا تھا۔ جدو جہد کی ایک بے مثال تاریخ رکھتے ہیں۔ جنھوں نے تقسیم کا صدمہ جھیلا اور اپنے عزیزوں کو فسادات میں کھویا۔ جناب جتیندر سنگھ نے کہا کہ تقسیم ملک کے بعد ان لوگوں نے زندگی کے تمام شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ یہی نہیں ہمارے دو وزراء اعظم ۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ اور جناب اندر کمار گجرال مغربی پاکستان کے رہنے والے تھے جبکہ سابق نائب وزیر اعظم ایل کے آڈوانی کا تعلق کراچی سے تھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بدقسمتی سے بعض تنگ نظرانہ ذہنیت والے عناصر کے سیاسی مفادات کی وجہ سے اور آرٹیکل 370 کے سبب جموں وکشمیر میں آباد ہونے والے مہاجرین کو ان کے شہریت کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا اور دیگرہندوستانی علاقوں میں آباد ہونے والے مہاجرین کے مقابلے انھیں دیگر مواقع بھی دسیتاب نہیں تھے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پختہ عزم اور ان کی جرأت کو پورا کریڈٹ دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں میں اور اس کے اطراف میں آباد ہونے والے مغربی پاکستان کے مہاجرین نے 72 سال انتظار کیا کہ کب جناب نریندر مودی وزیر اعظم بنیں اور اس غلطی کو درست کریں۔ گزشتہ تین برسوں میں آبادی کے اس حصے کو نہ صرف یہ کہ دیگر تمام ہندوستانیوں کو حاصل تمام آئینی حقوق عطا کئے گئے ہیں بلکہ اب انھیں خود اعتمادی اور ہندوستان کے شہری کے طور پر ملک سے جڑنے کا احساس حاصل ہوا ہے۔

آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان نے ایک جمہوری آزاد ملک کے طور پر اپنی طاقت اور صلاحیت کو دنیا کے سامنے منوایا ہے اور اب انتہائی اہم 25 سال کے مرحلے میں داخل ہورہا ہے جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امرت مہاکال کا نام دیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے امید ظاہر کی کہ اگلے 25 سال ہندوستان کی داستان کا سنہری باب ہوگا اور جموں وکشمیر اس میں بڑا کردار ادا کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں وکشمیر جیسے خطوں کے اب تک نظر انداز کئے گئے امکانات کو بروئے کار لایا جارہا ہے اور جموں وکشمیر سے خاص طور سے زراعت کے شعبے میں متعدد اسٹارٹ اپس شروع کئے جارہے ہیں۔

یوم آزادی کے موقع پر اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لابھ رام گاندھی کی کوششوں کو سراہا جنھوں نے یوم آزادی کی اس تقریب کے انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور امید ظاہر کی کہ باقی ہندوستانیوں کی طرح جموں وکشمیر میں آباد مغربی پاکستان کے مہاجرین نیا ولولہ حاصل کریں گے اور جناب مودی کے 2041 کے ہندوستان کے تصور کو شرمندہ تعبیر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اپنی تقریر میں سماجی کارکن لابھ رام گاندھی نے اپنی برادری کی جانب سے جناب نریندر مودی کی قیادت پر مکمل یقین کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ جناب مودی اور بی جے پی حکومت کی وجہ سے ہی ہوا ہے کہ مغربی پاکستان سے آنے والے مہاجرین کے ساتھ انصاف ہوسکا۔

لفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) آر کے شرما نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے یوم آزادی کے موقع پر ہندوستانی افواج اور سابق فوجیوں کی جانب سے مودی سرکار کے لئے حب الوطنی اور قوم پرستی پر مبنی حمایت کا اعادہ کیا۔

****

 

 

U.No: 9145

ش ح۔رف۔س ا

 


(Release ID: 1851937) Visitor Counter : 172


Read this release in: English , Hindi , Tamil