وزارت دفاع
ہندوستان عمان مشترکہ فوجی مشق ال نجف۔IV اختتام پذیر
Posted On:
13 AUG 2022 11:48PM by PIB Delhi
ہندوستان عمان مشترکہ فوجی مشق ال نجف IV کا آج مہاجن فیلڈ فائرنگ ریجنز میں اختتام ہوا۔ ایک باوقار تقریب میں مشق کا اختتام ہوا۔ پلٹن کی سطح کی یہ تیرہ روزہ مشق یکم اگست 2022 کو شروع کی گئی تھی۔
مشق کا مقصد اقوام متحدہ کے ضابطوں کے تحت دہشت گردی مخالف ماحول میں مشترکہ کارروائیوں اور دہشت گردوں سے نمٹنے کی مشق کرنا تھا۔ دونوں فوجوں نے مذکورہ مقاصد حاصل کئے۔ ہندوستانی دستہ میکنائزڈ انفنیٹری رجمنٹ کی اٹھاہویں بٹالین سے تھا اور رائل آرمی آف عمان کا دستہ سلطان آف عمان پیراشوٹ رجمنٹ سے تعلق رکھتا تھا۔
مشق تین مرحلوں میں ہوئی۔ پہلے مرحلے میں دونوں دستوں کو ہتھیاروں اور دیگر آلات سے روشناس کرایا گیا اور یہ مرحلہ تربیتی نوعیت کا تھا۔ دوسرے مرحلے میں مقابلے کی صورتحال، مشترکہ مشقوں کی وضع کرنے اور انھیں زیر عمل لانے کی تیاریوں کا احاطہ کیا گیا۔
آخری مرحلے میں جوکہ 48 گھنٹے تک چلا، کلیدی مشقیں انجام دی گئیں اور شروع کے دو مرحلوں میں جو تیاریاں کی گئی تھیں انھیں بروئے کار لایا گیا ۔ مشق میں دونوں دستوں نے مل کر موبائل وھیکل چیک پوسٹ کے قیام، گھیرے میں لے کر تلاشی کی کارروائی، اور دہشت گردی سے مقابلے کے حالات میں ICV کی مؤثر تعیناتی جیسے کام کئے۔ مشق میں اندرون ملک تیار ایڈوانس لائٹ ہیلی کوپٹر دھرو ، ڈرون اور مختلف جدید ترین ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لایا گیا ۔
مجموعی طور پر یہ مشق انتہائی کامیاب تھی۔ دونوں افواج نے دہشت گردی سے نمٹنے ، علاقائی سیکورٹی اور قیام امن کارروائیوں کو بین الاقوامی ماحول میں کامیابی سے مکمل کیا۔ دونوں فوجوں کے درمیان مشترکہ طور پر کارروائیوں ، دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کے استحکام اور عالمی سیکورٹی کے لئے پیشرفت میں یہ مشق انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
****
U.No:9128
ش ح۔ر ف۔ س ا
(Release ID: 1851766)
Visitor Counter : 181