ریلوے کی وزارت

آزادی کا امرت مہوتسو


ریلوے کے وزیرجناب اشونی ویشنو نے جدوجہد آزادی کے لازوال شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

ریلوےکےوزیرنے 75 موٹرسائیکلوں پر مشتمل آر پی ایف موٹر سائیکل ریلی کا بھی’’ استقبال‘‘ کیا

Posted On: 13 AUG 2022 6:35PM by PIB Delhi

13اگست 2022 کو تاریخی لال قلعہ کے احاطے میں ریلوے پروٹیکشن فورس کی آل انڈیا موٹر سائیکل ریلی کی ’’استقبالیہ ‘‘تقریب کے ساتھ ساتھ ایک عظیم الشان ’’آزادی کے امر شہیدوں کا سمان‘‘کا انعقاد کیا گیا۔ مواصلات، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی اور ریلوےکے وزیر جناب اشونی ویشنو نے مہمان خصوصی کے طور پر تقریب کی صدارت کی اور ملک کے تمام حصوں سے تعلق رکھنے والے جدوجہد آزادی کے 6 امر شہیدوں ، مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے شہید شری شیو رام ہری راج گرو، مغربی بنگال کے  شری کھودی رام بوس، آندھرا پردیش کے شہید شری الوری سیتارام راجو، آسام کے شہید شری کوشال کنور، اڑیسہ کے شہید شری لکشمن نائک اور تلنگانہ کے شہید شری کومارم بھیم کےاہل خانہ کو اعزاز سے نوازا۔ ریلوے کی وزیر مملکت، محترمہ درشنا جردوش اور کئی دیگر معززین نے تقریب میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EBUO.jpg

اس کے علاوہ، ریلوے کے وزیر نے جدوجہد آزادی اور ملک کو غلامی کے طوق سے آزاد کرانے کے لیے بے شمار آزادی کے متوالوں کی قربانیوں  کا گواہ تاریخی  لال قلعہ کے احاطے میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے زیر اہتمام 75 موٹرسائیکلوں پر مشتمل آر پی ایف موٹرسائیکل ریلی کا استقبال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00299NQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AA7C.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے اشونی ویشنو نےمجاہدین  آزادی کے اہل خانہ کو اعزاز سے نوازا۔ انہوں نے آر پی ایف بائیکر اور پیلین سواروں کے لیے 5 لاکھ روپے کے انعام کی بھی منظوری دی۔

ہندوستان کی آزادی کے لیے اپنی جان  کان نذرانہ دینے والے آزادی پسند جنگجوؤں کو اعزاز دینے پر زور دیتے ہوئے، جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ انھوں نے جتنا درد اور مشکلات برداشت کی ہیں، انھیں الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ، ہم ان کی بے لوث قربانیوں اور جد و جہد کے لیے ان کے مقروض ہیں۔ تقریب میں موجود شہداء کے اہل خانہ نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

انہوں نے آنے والی نسلوں کی ذمہ داری لینے پر مزید زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسل کا بہتر مستقبل بنانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ہندوستان کے لیے مستقبل کی شان و شوکت کی بنیاد رکھنے کی ضرورت ہے اور امرت کال کے اختتام تک جب ہم ہندوستان کی آزادی کی 100 ویں سالگرہ منا رہے ہوں گے، اپنے ملک کو اس کی عظمت کے عروج پر لے جانے کے لیے اس کی تعمیر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور عزت مآب وزیر اعظم کے تصور کردہ مقصد کے لیے کام کریں اور ہماری قوم کو دنیا کاقائد بنائیں۔

یہ ریلی ملک کے شہریوں کے حوصلے بلند کرے گی اور ذات پات، عقیدہ، طبقے اور برادری کی رکاوٹوں کو عبور کر کے قوم کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششوں میں اپنا تعاون پیش کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ یہ تقریب آر پی ایف کے مردوں اور خواتین کو قوم کی خدمت میں اپنی پوری کوشش کرنے اور ’’سیوا ہی سنکلپ‘‘ کے اپنے عہد کو پورا کرنے کی ترغیب دے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ریلوے کی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش نے کہا کہ ہندوستان عزت مآب وزیر اعظم کی قیادت میں بہت ترقی کر رہا ہے۔ جدوجہد آزادی صرف مردوں کا ہی میدان نہیں تھا، ہمارے پاس رانی لکشمی بائی جیسی خواتین کی بہت سی مثالیں ہیں جنہوں نے ہمارے ملک کی آزادی کے لیے بے پناہ قربانیاں پیش کیں۔ ، انہوں نے مزید کہا کہ آر پی ایف کے خواتین عملے نے خواتین مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے میں حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ہمارے ملک کی آزادی کے  شاندار 75سالوں کو منانے کے لیے آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، ریلوے پروٹیکشن فورس نے ملک بھر میں 75 دن طویل عوامی رابطہ پروگرام شروع کیا۔ اپنی پورے ہندوستان تک  رسائی اور ایک واحد  مضبوط کمان اور نگرانی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، آر پی ایف نے حب الوطنی اور قوم پرستی کے پیغام کو پھیلانے کے لیے ملک کے دور دراز حصوں میں نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس سال سے 2047 میں ہماری آزادی کے 100 ویں سال تک ہونے والے امرت کال میں قوم کی تعمیر کے لیے اکٹھے ہونے کی اپیل  کی ۔ عوامی رابطہ پروگرام جون 2022 میں شروع ہوا اور آج 13 اگست 2022 کو لال قلعہ میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں اختتام پذیر ہوا۔

قبل ازیں اپنے استقبالیہ خطاب میں، آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل جناب سنجے چندر نے آزادی کا امرت مہوتسو کےتحت آر پی ایف کے ذریعہ شروع کی گئی کچھ سرگرمیوں کے بارے میں مختصراً بتایا۔

7.5 لاکھ پودے لگانے کے مقصد کے ساتھ ملک گیر پیمانے پر درخت لگانے کا پروگرام شروع کیا گیا تھا۔ کل تک ہم تقریباً 6 لاکھ پودے لگا چکے ہیں، اور ہماری ذمہ داری یہیں ختم نہیں ہوتی، ہم ان کی آبیاری اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وہ اپنی نشو و نمانہیں کر لیں۔

چلچلاتی گرمی کے دوران، آر پی ایف کے جوانوں نے پیاسوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے میں حصہ لیا۔ آپریشن جل سیوا اب تک 7189 سے زیادہ مقامات پر انجام دیا جا چکا ہے۔

عوام تک رسائی کے لیے ایک نئی پہل کے طور پر، مجاہدین آزادی کی قربانیوں، قوم کی تعمیر میں کی جانے والی کوششوں اور لوگوں کو مختلف سماجی اور حفاظتی مسائل کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ویڈیو وال سے لیس ٹرکوں کا آغاز کیا گیا۔ عوامی  بیداری کے لیے موبائل ویڈیو وال ڈسپلے اب تک ملک بھر میں 1149 سے زائد مقامات پر کیا گیا۔ ان 1149 مقامات میں سے، آر پی ایف بینڈ کی نمائشیں بھی 736 سے زیادہ مقامات پر کی  گئیں، جہاں آر پی ایف بینڈ نے حب الوطنی کی دھنیں بجا کر عوام کو مسحور کیا۔

تقریبات کے دوران، ملک کے مختلف حصوں میں 800 سے زیادہ آزادی پسند جنگجوؤں یا ان کے قریبی رشتہ داروں کو اسکولوں یا سرکاری عمارتوں جیسے پنچایت بھون، مقامی لائبریری وغیرہ میں سادہ تقریب منعقد کرکے مبارکباد دی گئی۔

آر پی ایف کے اہلکاروں نے مختلف مقامات پر رن ​​فار یونٹی میں حصہ لیا اور اتحاد اور سالمیت کا پیغام دیتے ہوئے 3 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا۔

مہاتما گاندھی نے ہمیشہ صفائی پر زور دیا۔ ملک بھر میں 6300 سے زیادہ مقامات پرآر پی ایف اہلکاروں کے شرمدان  کے ذریعہ ’’سوچھتا ابھیان‘‘کا انعقاد کیا گیا جس میں آر پی ایف اہلکاروں نے عوام میں ’’کلین انڈیا‘‘ کا پیغام عام کرنے میں حصہ لیا۔

یکم جولائی کو ملک بھر میں 75 مقامات سے آر پی ایف اہلکاروں کی موٹر سائیکل ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ وہ مزید 4 مشہور مقامات یعنی باپودھام، موتیہاری (بہار)، جلیانوالا باغ (پنجاب)، سابرمتی آشرم (گجرات) اور حسین ساگر جھیل، حیدرآباد (تلنگانہ) میں  جمع ہوئے، یہ مقامات ہماری جدوجہد آزادی یا ملک کے اتحاد کی تاریخ میں اہمیت رکھتے ہیں۔ وہاں سے راستے میں بڑے جوش اور بے انتہا  توانائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دارالحکومت دہلی کی طرف بڑھے۔ ملک کے طول و عرض میں ایک لاکھ کلومیٹر سے زیادہ کا سفر طے کرنے کے بعد، آج 13 اگست کو وزیر مملکت برائے ریلوے محترمہ درشنا وکرم جردوش اور دیگر معززین کی موجودگی میں ریلوے کے  وزیر کے ذریعہ ایک ’’استقبالیہ تقریب‘‘ میں ان کا استقبال کیا گیا۔  ۔ راستے میں، آر پی ایف بائیکرز نے امن، بھائی چارے، قوم پرستی اور قوم کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوشش کا پیغام دیا۔ ان کے رکنے کی جگہوں کو جشن کے مقامات میں تبدیل کر دیا گیا جس میں موبائل ویڈیو وال اور بینڈ شو بھی شامل تھے۔ موٹر سائیکل ریلی آج تک ملک کے 1650 بلاکوں  اور 550 اضلاع پر محیط عوام تک پہنچنے کی ایک منفرد کوشش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

9117

 

 

 

 

 

 



(Release ID: 1851704) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi , Hindi , Tamil