بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے ایچ ڈی ایف سی لمیٹیڈ، ایچ ڈی ایف سی بینک، ایچ ڈی ایف سی انویسٹمنٹس اور ایچ ڈی ایف سی ہولڈنگز کے انضمام پر مشتمل مجوزہ اتصال کی منظوری دی

Posted On: 13 AUG 2022 7:48PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے ایچ ڈی ایف سی لمیٹیڈ، ایچ ڈی ایف سی بینک، ایچ ڈی ایف سی انویسٹمنٹس اور ایچ ڈی ایف سی ہولڈنگز کے انضمام پر مشتمل مجوزہ اتصال کی منظوری دی۔

ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن لمیٹیڈ (ایچ ڈی ایف سی لمیٹیڈ) ایک ہاؤسنگ فائنانس کمپنی ہے جو نیشنل ہاؤسنگ بینک کے ساتھ رجسٹرڈ ہے اور بنیادی طور پر یہ بھارت میں افراد، کارپوریٹس اور ڈیولپرز کو مکانات، اپارٹمنٹس اور تجارتی جائیدادوں کی خریداری، تعمیر، ترقی اور مرمت کے لیے مالیات فراہم کرنے کے کاروبار میں مصروف ہے۔

ایچ ڈی ایف سی بینک لمیٹیڈ (ایچ ڈی ایف سی بینک)، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ساتھ ایک بینکنگ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہے اور بھارت میں مختلف شاخوں کے ذریعے خردہ بینکنگ،  تھوک بینکنگ اور خزانہ آپریشنز سمیت بینکاری اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے کاروبار میں مصروف ہے۔

ایچ ڈی ایف سی انویسٹمنٹس لمیٹیڈ (ایچ ڈی ایف سی انویسٹمنٹس) ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ نظام کے لحاظ سے ایک اہم غیر جمع والی غیر بینکنگ مالیاتی کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہے اور حصص کی حصہ داری، ترجیحی حصص، وینچر فنڈز، میوچول فنڈز اور دیگر تمسکات میں سرمایہ کاری کرنے کے کاروبار میں مصروف ہے۔

ایچ ڈی ایف سی ہولڈنگز لمیٹیڈ (ایچ ڈی ایف سی ہولڈنگز) ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ نظام کے لحاظ سے ایک اہم غیر جمع والی غیر بینکنگ مالیاتی کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہے اور حصص کی حصہ داری، ترجیحی حصص، وینچر فنڈز، میوچول فنڈز اور دیگر تمسکات میں سرمایہ کاری کرنے کے کاروبار میں مصروف ہے۔

مجوزہ انضمام دو مرحلہ وار انضمام کے عمل کا تصور کرتا ہے:

مرحلہ اول: ایچ ڈی ایف سی لمیٹیڈ میں اور اس کے ساتھ ایچ ڈی ایف سی انویسٹمنٹس اور ایچ ڈی ایف سی ہولڈنگز کا انضمام، اس طرح کہ ایچ ڈی ایف سی لمیٹیڈ اس قدم کے بعد زندہ رہنے والا ادارہ ہوگا۔ اور

مرحلہ دوم: ضم شدہ ایچ ڈی ایف سی لمیٹیڈ کا ایچ ڈی ایف سی بینک میں انضمام، اس طرح کہ ایچ ڈی ایف سی بینک اس قدم کے بعد زندہ رہنے والا ادارہ ہوگا۔ (مذکورہ بالا مرحلہ اول اور دوم ایک ساتھ مجوزہ انضمام تشکیل دیتے ہیں)

سی سی آئی کا تفصیلی حکم بعد میں آئے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 9118)



(Release ID: 1851670) Visitor Counter : 264


Read this release in: English , Hindi