بھارت کا مسابقتی کمیشن

ی سی آئی نے اینڈایور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ لمٹیڈ کے ذریعے ہولڈراِنڈ انویسٹمنٹس لمٹیڈ ، امبوجا سیمنٹس لمٹیڈ اور اے سی سی لمٹیڈ میں حصے داری کی تحویل کو منظوری دی

Posted On: 13 AUG 2022 7:47PM by PIB Delhi

ہندوستانی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی)نے اینڈایور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ لمٹیڈ کے ذریعے ہولڈراِنڈ  انویسٹمنٹس لمٹیڈ ، امبوجا سیمنٹس  لمٹیڈ اور اے سی سی لمٹیڈ میں حصے داری کی تحویل کو منظوری دی۔

مجوزہ شمولیت میں اینڈایور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ لمٹیڈ(اینڈایور)کے ذریعے ہولڈر اِنڈ انویسٹمنٹس لمٹیڈ(ہولڈراِنڈ)کی مکمل شیئر پونجی کی تحویل کا تصور کیا گیا ہے۔ہولڈر اِنڈ کےپاس امبوجا سیمنٹس لمٹیڈ (امبوجا)کی ایکویٹی شیئر پونجی کا 63.11فیصد اور اے سی سی لمٹیڈ (اے سی سی)کی ایکویٹی شیئر پونجی کا 4.48فیصد ہے۔ مزید یہ کہ امبوجا کے پاس اے سی سی کی جمع کردہ ایکویٹی شیئر پونجی کا 50.05فیصد ہے۔سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (شیئروں اور تحویلات کی مناسب تحویل)ضابطہ 2011، کے پس منظر میں اینڈ ایور کو امبوجا اور اے سی سی میں سے ہر ایک کی توسیع شدہ شیئر پونجی کے 26فیصد تک تحویل کے لئے ایک کھلی پیشکش شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

اینڈایور ایک نئی برسرکار کمپنی ہے اور اڈانی گروپ سے متعلق ہے۔ہولڈراِنڈ  امبوجااور اے سی سی کی ہولڈنگ کمپنی ہے۔ امبوجا اور اے سی سی ہندوستان میں سیمنٹ تیار کرتی ہیں۔

سی سی آئی کے تفصیلی حکم نامے پر عمل ہوگا۔

             

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9121)



(Release ID: 1851644) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi