بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ی سی آئی نے اے ڈی آئی اے گروپ کے ذریعے بالواسطہ طور سے آئی آئی ایف ایل ہوم میں حصے داری کی تحویل کو منطوری دی

Posted On: 13 AUG 2022 7:45PM by PIB Delhi

ہندوستانی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی)نے اے ڈی آئی اے گروپ کے ذریعے بالواسطہ طور سے آئی آئی ایف ایل ہوم میں حصے داری کی تحویل کو منظوری دے دی ہے۔

پلیٹینم آؤل ایک ممنوعہ اسکوپ کمپنی (پرائیویٹ لمٹیڈ کمپنی) ہے، جسے ابوظہبی گلوبل مارکیٹ (اے ڈی جی ایم)میں شامل کیا گیا ہے۔پلیٹینم آؤل ، پلیٹینم جیسمین ٹرسٹی کی شکل میں اپنی صلاحیت کے مطابق کام کررہا ہے، جسے    اے ڈی جی ایم کے ضابطوں کے تحت قائم کیا گیا تھا۔

ابوظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی (اے ڈی آئی اے)پلیٹینم جیسمین ٹرسٹ کا واحد مستفید اور  سیٹلر ہے۔ اے ڈی آئی اے ابوظہبی امارات کے ذریعے ایک آزادی سرمایہ کاری کے ادارے کی شکل میں قائم ایک عوامی ادارہ ہے۔ اے ڈی آئی اے ابو ظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی متعدد اثاثہ زمروں اور ذیلی-زمروں میں ایک عالمی سرمایہ کاری پورٹ فولیو کا نظم کرتا ہے، جس میں ترقی یافتہ  ایکویٹی، ابھرتے بازار ایکویٹی، اسمال کیپ ایکویٹی، سرکاری بانڈ کریڈٹ، یقینی آمدنی، غیر منقولہ جائیداد، بنیادی ڈھانچہ، نجی ایکویٹی ، نقد اور متبادل شامل ہے۔

آئی آئی ایف ایل ہوم نیشنل ہاؤسنگ بینک کے ساتھ رجسٹرڈ ایک ہاؤسنگ فائننس کمپنی ہے۔یہ آئی آئی ایف ایل فائننس لمٹیڈ کی مکمل ملکیت والی معاون کمپنی ہے۔ آئی آئی ایف ایل ہوم گھروں کی خرید، تعمیرات اور جدید کاری کے لئے قرض کی فراہمی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کے لئے محفوظ قرض، کفایتی گھروں کی تعمیر میں لگے بلڈروں اور ڈیولپرز کو تعمیراتی مالی قرض فراہم کرنے میں مصروف ہے۔

سی سی آئی کے تفصیلی حکم پر عمل ہوگا۔

             

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9120)



(Release ID: 1851643) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi , Manipuri