بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے (اے)آپٹیمس ڈرگس پرائیویٹ لیمیٹیڈ (او ڈی پی ایل) میں سیکھمیٹ فارماوینچرس پرائیویٹ لیمیٹیڈ (سیکھمیٹ) کے ذریعہ اکثریت والی حصہ داری کے حصول کو منظوری دی، اور (بی) آپٹیمس فارما پرائیویٹ لیمیٹیڈ (او پی پی ایل) اور آپٹیمس لائف سائنس پرائیویٹ لیمیٹیڈ (او ایل ایس پی ایل) میں شیئر ہولڈنگ کے او ڈی پی ایل کے حصول کو منظوری دی

Posted On: 13 AUG 2022 7:50PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے  (اے)سیکھمیٹ فارما وینچرس پرائیویٹ لیمیٹیڈ کے ذریعہ اوپٹیمس ڈرگس پرائیویٹ لیمیٹیڈ (او ڈی پی ایل) میں اکثریتی شیئرہولڈنگ  کے حصول کو منظوری دے دی ہے؛اور (بی)مسابقتی قانون 2002 کے سیکشن 31(1) کے تحت اوپٹیمس فارما پرائیویٹ لیمیٹیڈ (او پی پی ایل )اور اوپٹیمس لائف سائنس  پرائیویٹ لیمیٹیڈ (او ایل ایس پی ایل ) کی شیئر ہولڈنگ کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔

سیکھمیٹ  ایک نجی کمپنی ہے جو اپنے ذیلی ادارے، انجان ڈرگس پرائیویٹ لمیٹڈ (انجان) کو انتظامی خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ انجان ہندوستان اور بیرون ملک ایکٹو فارماسیوٹیکل اجزاء (اے پی آئیز) اور فارماسیوٹیکل انٹرمیڈیٹس کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے۔ سیکھمیٹ  کا تعلق بالآخر پی اے جی  گروپ سے ہے، ایک گروپ جو کہ اے پی اے سی  پر توجہ مرکوز کرنے والی ایک سرکردہ متبادل سرمایہ کاری فرم ہے، جس میں تین بنیادی حکمت عملیوں - کریڈٹ اور مارکیٹس، پرائیویٹ ایکویٹی اور حقیقی اثاثے شامل ہیں۔

اہداف

او ڈی پی ایل  ہندوستان میں اے پی آئیز  اور فارماسیوٹیکل انٹرمیڈیٹس کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے۔

 

او پی پی ایل  تیار خوراک فارمولیشنز (ایف ڈی ایف ) کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے، نیز ہندوستان میں ایف ڈی ایف  کے لیے کنٹریکٹ ڈیولپمنٹ اور مینوفیکچرنگ (سی ڈی ایم او ) خدمات فراہم کر رہا ہے۔

 

او ایل ایس پی ایل  بھارت میں اپنی گروپ کمپنیوں کے لیے ایف ڈی ایف  کی مارکیٹنگ میں مصروف ہے۔

 

سی سی آئی کے تفصیلی حکم پر عمل کیا جائے گا۔

****

ش ح ۔ا م۔

U:9119



(Release ID: 1851642) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi