شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب جیوتر ادتیہ ایم سندھیا گوالیار میں ہرگھر ترنگا مہم کی قیادت کریں گے



جناب سندھیا آزادی کی لڑائی کے شہیدوں کو خراج عقیدت بھی پیش کریں گے

اس مہم کے تحت پروگراموں کا انعقاد مہارانی لکشمی بائی کی چھتری اور سینٹرل جیل گوالیار میں کیا جائے گا

Posted On: 13 AUG 2022 6:40PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا آزادی کا امرت مہوتسو اور تقسیم کی ہولناکی یاد کے دن کے حصہ کے طور پر مہارانی لکشمی بائی کی چھتری اور سنٹرل جیل، گوالیار میں ایک تصویری نمائش کا افتتاح کریں گے اور مختلف پروگراموں کی قیادت کریں گے۔

آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) مرکزی حکومت اور بھارتیہ  عوام کی طرف سے ملک کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ترنگا کو گھر گھر لانے اور ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کا حصہ بننے کے لیے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ’ہر گھر ترنگا‘ آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام ایک مہم ہے جو لوگوں کو ترنگا گھر لانے اور بھارت  کی آزادی کے 75ویں سال کے موقع پرقومی پرچم  لہرانے کی ترغیب دیتی ہے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001B0SK.jpg

 

 

اس سال یوم آزادی کی تقریب کے پیش نظر، شہری ہوا بازی کی وزارت 14 اگست کو مہارانی لکشمی بائی کی چھتری، گوالیار میں ایک تصویری نمائش کا اہتمام کرے گی۔ اس تقریب کا افتتاح اور اس کی قیادت شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا کریں گے۔ تقریب کے دوران، وہ مہارانی لکشمی بائی یادگار  پر قومی پرچم (ترنگا) لہرائیں گے، ہماری جدوجہد آزادی کے شہیدوں/مجاہد آزادی کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور ان کے خاندان کے افراد سے بھی ملاقات کریں گے اور انہیں مبارکباد دیں گے۔

 

اس دورے کے دوران وزیر ریلوے ہاکی اسٹیڈیم، پھول باغ میں میڈیا سنٹر اور مرار  کے ایک ضلع اسپتال میں اپ گریڈیشن کے مختلف کاموں کا بھی افتتاح کریں گے۔

 

****

 

ش ح ۔ا م۔

U:9116


(Release ID: 1851635) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil