وزارت دفاع
جودھپور، راجستھان میں ایک تقریب میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک پر بری نظر ڈالنے والے سے ملک کی حفاظت کے لیے فل پروف حفاظتی سامان موجود ہے
‘‘عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے’’
‘میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ ہمارا نیا منتر ہے۔ اس کا مقصد بھارت کو خالص دفاعی برآمد کنندہ ملک بنانا ہے’: جناب راجناتھ سنگھ
Posted On:
13 AUG 2022 4:12PM by PIB Delhi
حکومت نے ایک فل پروف سکیورٹی بندوبست کیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی بھارت مخالف عنصر ملک کی خودمختاری، اتحاد اور سالمیت پر بری نظر نہ ڈال سکے۔ یہ بات وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 13 اگست 2022 کو معروف مارواڑی مجاہد آزادی ویر درگا داس راٹھور جودھ پور، راجستھان کے مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر کہی۔ جناب راجناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی اولین ترجیح بھارت کے لوگوں کی حفاظت اور سلامتی ہے۔ انہوں نے قوم کو یقین دلایا کہ جو کوئی ملک میں امن و امان اور ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کرے گا اسے مناسب جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کو جدید ترین ہتھیاروں/ پلیٹ فارمز سے لیس کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مستقبل کے تمام خطرات سے نمٹنے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تیار ہیں۔
وزیر دفاع نے ایک مضبوط فوج بنانے کے لیے دفاعی پیداوار میں خود کفالت حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ وزارت دفاع نے ‘آتم نربھر بھارت ابھیان’ کے تحت مسلح افواج کے لیے دیسی ہتھیاروں/ پلیٹ فارمز تیار کرنے کے لیے متعدد اصلاحات کی ہیں۔ انہوں نے کچھ اصلاحات درج کیں، جن میں 23-2022 میں گھریلو صنعت کے لیے سرمایہ کی خریداری کے بجٹ کا 68 فیصد مختص کرنا اور نجی صنعت کے لیے گھریلو سرمایہ کی خریداری کے بجٹ کا 25 فیصد مختص کرنا شامل ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے بھارت نے دنیا کے 25 دفاعی برآمد کنندہ ممالک میں جگہ حاصل کرنے کے لیے چھلانگ لگا دی ہے۔‘‘اس دہائی کے آخر تک بھارت نہ صرف خود کے لئے دفاعی سازوسامان تیار کرے گا، بلکہ دوست ممالک کی ضروریات کو بھی پورا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ’ ہمارے محکمہ دفاعی پیداوار کا نیا منتر ہے۔ ہمارا عزم آنے والے وقت میں بھارت کو دفاعی سازوسامان کا خالص برآمد کنندہ ملک بنانا ہے۔’’
جناب راج ناتھ سنگھ نے اس موقع پر ویر درگاداس راٹھور کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں سماجی ہم آہنگی، ایمانداری، بہادری اور عقیدت کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو، ذات یا مذہب سے قطع نظر، ویر درگا داس راٹھور سے تحریک حاصل کرنی چاہیے، جنہوں نے معاشرے میں تفرقہ انگیز عناصر کے خلاف امن اور ہم آہنگی کے لیے جدوجہد کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 9110)
(Release ID: 1851584)
Visitor Counter : 141