الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ای جی ڈی نے مرکز اور ریاستی حکومت کے افسران کے لیے کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں اہلیت سازی سے متعلق  پروگرام منعقد کیا

Posted On: 12 AUG 2022 4:55PM by PIB Delhi

بھارت میں ڈجیٹل انقلاب کے مستقبل کے روڈمیپ میں بڑے پیمانے پر کلاؤڈ کمپیوٹنگ بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی ای- حکمرانی پہلے سے ہی  ملک میں ’نظام اور طاقت پر مرتکز‘ سے لے کر ’ریزیڈینٹ اور خدمات پر مرتکز‘ تک، حکمرانی کو انقلابی شکل دینے کے معاملے میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہے۔

ان دونوں کو ایک ساتھ ملاتے ہوئے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) کے قومی ای-حکمرانی ڈیویژن (این ای جی ڈی) نے مرکزی وزارتوں، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکموں، مشن موڈ پروجیکٹ افسران اور ای-حکمرانی  پروجیکٹوں کے سربراہان اور ریاستی ای-مشن ٹیموں کے سرکاری افسران کے لیے کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں اہلیت سازی پروگرام کے پہلے بیچ کا انعقاد کیا۔ اس کے لیے دو روزہ پروگرام 4-5 اگست 2022 کو ہریانہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن  میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں دہلی-قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) کے شرکاء پر احاطہ کیا گیا تھا۔

اس پروگرام کو مرکزی اور ریاستی دونوں سطحوں پر حکومت کے اندر اہلیت سازی کے لیے وافر معلومات، مناسب قابلیت اور مہارتوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کےلیے ایک ہم آہنگ نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے ای-حکمرانی کے طور طریقوں میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے زبردست فوائد کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے ساتھ پروجیکٹس مسائل کے ازخود حل نظام کے ساتھ مربوط مینجمنٹ فراہم کرنے، ایک سرے سے دوسرے سرے تک سلامتی کا انتظام کرتے ہوئے ڈاٹا کے حقیقی استعمال کی بنیاد پر بجٹ بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ قومی سطح پر کلاؤڈ کا بنیادی ڈھانچہ حکومت کو ایک ساتھ وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے اور ای-خدمات کی بہم رسانی میں تیزی لا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر ’میگھ راج‘ پروجیکٹ حکومت ہند کی ایک ایسی پہل قدمی ہے جس کا مقصد جی آئی کلاؤڈ (میگھ راج) پہل قدمی کے توسط سے ملک میں ای-خدمات کی بہم رسانی میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ حکومت کے لیے اطلاعاتی اور مواصلاتی تکنالوجی (آئی سی ٹی) اخراجات کو بہتر بنانا بھی ہے۔

اس پروگرام کے سیاق و سباق کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے، جناب ستیہ مینا، ڈائرکٹر-اہلیت سازی، این ای جی ڈی، نے کہا ’’گذشتہ دو دہائیوں میں تکنالوجی بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور کلاؤڈ پر مبنی نظام ایسی ہی تکنالجیاں ہیں جو مختلف کاروبار چلانے کے ساتھ ہماری روزمرہ کی زندگی کے ہر پہلو کو چھو رہی ہیں۔ انٹرنیٹ کے توسط سے جو کچھ بھی دستیاب ہے، اس کی خدمات کلاؤڈ پر مبنی ایپلی کیشنوں اور آئی ٹی بنیادی ڈھانچہ کے توسط سے دی جا رہی ہے۔‘‘ اس پروگرام کے کورس ڈائرکٹر، سینئر جنرل منیجر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسمارٹ گورنمنٹ (این آئی ایس جی) جناب ستیہ جیت راؤ نے کہا کہ ’’اس دہائی میں ہی کلاؤڈ کمپیوٹنگ روایتی ڈاٹا مراکز کی جگہ لے لے گا اور ڈاٹا انالیٹکس اور اسٹوریج  کے لیے اہم حل کے طور پر ابھرے گا۔‘‘

اس ورکشاپ میں صنعت، تعلیمی شعبے اور حکومت کے موضوع کے ماہرین کے ایک سلسلے کو ایک ساتھ لایا گیا، جو مختلف  موضوعات جیسے کلاؤڈ  کی بنیادی چیزیں، بھارت کا کلاؤڈ سفر، کلاؤڈ بلڈنگ بلاکس، کلاؤڈ خدمات کی حصولیابی، کلاؤڈ کے لیے ضابطہ اور پالیسی فریم ورک، کلاؤڈ کے نفاذ سے متعلق چنوتیاں اور ڈجیٹل تغیر پر کلاؤڈ کا مستقبل، کلاؤڈ کے کامیاب استعمال  کے معاملات پر دلچسپ پرزنٹیشن پیش کرتے ہیں۔سیشن کے دوران ہوئے تبادلہ خیالات میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے مختلف عوامل جیسے کلاؤڈ خدمات کے لیے کسٹم بلڈنگ، کلاؤڈ خدمات فراہم کاروں کے ساتھ ادائیگی فی استعمال اور بلنگ فریکوینسی کا قیام، کلاؤڈ کے تحت فعال خدمات کے لیے بات چیت کے ذرائع، کلاؤڈ کمپیوٹنگ پر کمپیوٹنگ ضرورتوں ، ٹی آر اے آئی  اور ایم ای آئی ٹی وائی کے رہنما خطوط اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ پر آئی ٹی یو عالمی معیارات پر توجہ دیا جانا اور کلاؤڈ خریداری میں بہترین طور طریقوں پر ضروری تربیت بھی شامل ہے۔

پروگرام میں بیشتر سینٹرل لائن وزارتوں، نئی دہلی، اور دہلی، پنجاب، ہریانہ، گوا، میزورم اور اتراکھنڈ کی ریاستی حکومتوں کے 31 شرکاء افسران کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے، اس سال بھارت کے مشرقی، مغربی اور جنوبی علاقوں میں فزیکل پروگراموں کے انعقاد کے ساتھ کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے موضوع پر اہلیت سازی کے پروگراموں کو آگے بڑھایا جائے گا۔

 

**********

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9092


(Release ID: 1851443) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi