امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ اسٹاک ہولڈرس کے لیے ارہر کی دال کا ذخیرہ ظاہر کرنا لازمی ہے


اسٹاک ہولڈرس ذخیرے سے متعلق تفصیلات آن لائن نگرانی پورٹل پر اپ لوڈ کریں: مرکز

مرکز دالوں کی مجموعی طور پر دستیابی اور قیمتوں پر باریکی سے نظر رکھے ہوئے ہے

Posted On: 12 AUG 2022 5:01PM by PIB Delhi

 

صارفین کے امور کے محکمہ نے 12 اگست 2022 کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ضروری اشیاء ایکٹ، 1955 کی دفعہ 3(2) (ایچ) اور 3 (2)(آئی) اور اسٹاک کی نگرانی اور تصدیق کے لیے ارہر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے لیے اپنے ذخیرے کا خلاصہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اسٹاک ہولڈر اداروں  کو اپنے پاس موجود ذخیرے کا ڈاٹا ہفتہ واری بنیاد پر صارفین کے امور کے محکمہ کے آن لائن نگرانی پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت  جاری کریں ۔

ایسی خبریں آرہی ہیں کہ اسٹاک ہولڈرس اور تاجروں کے چند طبقات قیمتوں میں اضافہ کرنے کے لیے بناوٹی قلت کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش میں محدود فروخت کا سہارا لے رہے ہیں۔ ارہر کی پیداوار والی اہم ریاستوں کرناٹک، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں میں زیادہ بارش اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے گذشتہ برس کے مقابلے میں خریف کی بوائی کے عمل میں دھیمی رفتار کے بعد جولائی 2022 کے دوسرے ہفتے سے ارہر کی خوردہ قیمت میں اضافہ رونما ہو رہا ہے۔

افزوں مطالبات والے آئندہ تیوہاروں کے مہینوں میں قیمتوں میں غیر مناسب اضافہ کی صورت میں ضروری پیشگی اقدامات کرنے کے لیے مرکز گھریلو اور غیر ملکی منڈیوں میں دالوں کی کلی دستیابی  اور قیمتوں پر باریکی سے نظر رکھ رہا ہے۔ گھریلو بازاروں میں دالوں کی وافر دستیابی کے لیے حکومت کے پاس فی الحال تقریباً 38 لاکھ ٹن دالیں ہیں جنہیں بازار میں دستیاب ذخیروں میں مزید اضافہ کرنے کے لیے منڈی میں جاری کیا جا رہا ہے۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9093



(Release ID: 1851442) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Odia