وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

جناب ارجن رام میگھوال نے آج ’آزادی کی داستان-معروف اور کم –معروف جدوجہد‘نمائش کا افتتاح کیا


اس نمائش سے مختلف انقلابات اور متعدد جدوجہد آزادی کے  نامعلوم ہیروز کے بارے میں سچے حقائق سامنے آئیں گے:جناب ارجن رام میگھوال

یہ نمائش عوام کے لئے 30 ستمبر تک جاری رہے گی اور چھٹیوں کے علاوہ ہر روز اسے صبح 10:00بجے سے شام 5:00بجے تک دیکھا جاسکتا ہے

Posted On: 12 AUG 2022 4:19PM by PIB Delhi

 

ثقافت و پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے آج نئی دہلی’آزادی کی داستان:معروف اور کم –معروف جدوجہد ‘ نمائش کا افتتاح کیا۔اس  نمائش کا اہتمام نیشنل آرکائیو آف انڈیا نے کیا ہے۔

اس موقع پر جناب ارجن رام میگھوال نے کہا کہ یہ نمائش مختلف انقلابات اور جدوجہد آزادی میں تعاون دینے والے متعدد  گمنام ہیروز کے سچے حقائق کو سامنے لائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل آرکائیو آف انڈیا کے ذریعے منعقد اس نمائش کے توسط سے عظیم مجاہدین آزادی کے ساتھ ساتھ گمنام ہیروز کو بھی یاد کیا جائے گا۔

یہ نمائش نیشنل آرکائیو آف انڈیا میں رکھے ہوئے اصل سرکاری دستاویزات ، کارٹوگرافک ریکارڈز، اخبارات،   ذاتی خطوط، اس عہد کی تصویروں اور ممنوعہ ادب پر مبنی ہے۔

 

یہ نمائش  ملک کے مختلف حصوں میں کئی انقلابی تحریکوں اور جدوجہد کی ایک جھلک فراہم کرتی ہے، جن میں شامل ہیں:جنگل محل کی بغاوت یا چُوار بغاوت(1809-1771)(مغربی بنگال)، سمبل پور بغاوت، اُڈیشہ(62-1827)،بغاوت عظیم(1857)، کوکا نامدھاری  تحریک، پنجاب (1871)، پلیگ کمشنر کا قتل، پنے(چاپیکر برادران 1897)، منڈا بغاوت، رانچی(1894)،  انوشیلن  سمیتی(1902)،  علی پور بم سازش کیس (1908)، ہاؤڑہ گینگ کیس(1910)، دہلی –لاہور سازش کیس(1912)،  غدر پارٹی (1913)، چمپارن ستیاگرہ(1917)، عدم تعاون تحریک (1920)،  چوری چورا(1922)، رمپا بغاوت، وشاکھاپٹنم ، آندھرا پردیش(24-1922)، دی ہندوستان سوشلسٹ ریپبلکن ایسوسی ایشن (ایچ ایس  آر اے) (1923)، کاکوری سازش کیس(1925)، نوجوان سبھا(31-1926)، کیرتی کسان تحریک(1927)، چتگانگ اسلحہ ذخیرے کی ریڈ(1930)، سول نافرمانی تحریک؍ڈانڈی مارچ(1930)، سینٹرل  اسمبلی بم کیس(1929) اور لاہور سازش کیس(1931)، ہریکا تحریک (رانی گیڈنلیو-1930)،  دی انڈین  انڈی پنڈنس لیگ(1920 سے 1940 تک)، ہندوستان چھوڑو تحریک(1942)، اور روائل انڈین نیوی بغاوت(1946 وغیرہ)

یہ نمائش 30ستمبر 2022ء تک  چھٹیوں کے علاوہ ہر روز صبح 10:00 بجے سے شام 5:00بجے تک     عوام کی نمائش کے لئے کھلے رہے گی۔

نیشنل آرکائیو آف انڈیا وزارت ثقافت کے تحت ایک وابستہ دفتر ہے۔ یہ عوامی ریکارڈ قانون 1993 اورعوامی ریکارڈ قانون 1997کو نافذ کرنے کے لئے ایک نوڈل ایجنسی ہے۔

نیشنل آرکائیو آف انڈیا کے پاس موجودہ وقت میں اس کے ذخائر میں 18.00کروڑ صفات پر مشتمل عوامی ریکارڈ ہے، جن میں فائلیں ، شمارے، میپس، ہندوستان کے صدر جمہوریہ کے ذریعے منظور شدہ بل، معاہدہ جات، نادر مخطوطات، ذاتی کاغذات، کارٹوگرافک ریکارڈز، گزیٹس  کا اہم انتخاب اور گزیٹ، مردم شماری ریکارڈز، اسمبلیوں اور پارلیمنٹ میں ہونے والی بحثیں،ممنوعہ ادب، سفر کی تفصیلات وغیرہ۔ قدیم محفوظات کا ایک بڑا حصہ فارسی، سنسکرت، پالی، پراکرت، اُڑیا زبانوں میں ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 9084)


(Release ID: 1851355) Visitor Counter : 184


Read this release in: English , Hindi