سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر نے پی ڈی یو این آئی پی پی ڈی، نئی دہلی میں دویانگ جن کو امدادی اور معاون آلات تقسیم کئے

Posted On: 12 AUG 2022 4:05PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو 75@ اور ہر گھر ترنگا، گھر گھر ترنگا کے موقع پر پنڈت دین دیال اپادھیائے قومی ادارہ برائے معذور افراد (دویانگ جن)، جو محکمہ برائے سماجی انصاف اور معذور افراد کو با اختیار بنانے کے پروگرام کے زیر انتظام ایک قومی ادارہ ہے، نے 12 اگست 2022 کو نئی دہلی میں اپنے احاطے میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر نے 110 ضرورت مند دیویانگ جن میں امدادی سامان اور معاون آلات تقسیم کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018T71.jpg

ڈاکٹر وریندر کمار نے پنڈت دین دیال اپادھیائے جی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ دیویانگ جنوں میں امدادی سامان اور معاون آلات تقسیم کرتے ہوئے وزیر موصوف نے دیویانگ جن کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ وزیر موصوف نے مصنوعی اعضاء کی تیاری میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرنے اور نئی دریافت کرنے کا مشورہ دیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ہر گھر، گاڑیوں وغیرہ پر ترنگا لہرا کر عوام میں حب الوطنی کے جذبے کا ذکر کیا اور عملے کے ساتھ ساتھ دیویانگ مستفیدین سے بھی خطاب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RWQC.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003067Q.jpg

انہوں نے دیگر سرکاری محکموں کو دیویانگ جن کی ضروریات کے تئیں زیادہ حساس بنانے پر بھی زور دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 9088)



(Release ID: 1851350) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Tamil