وزارات ثقافت
وزارت ثقافت اور گوگل نے ہندوستان کے غیر متزلزل، لازوال جذبے اور اس کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے ‘انڈیا کی اڑان’ کا آغاز کیا
میں وزارت ثقافت کے ساتھ مل کر آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لیے گوگل کی کوششوں کی تعریف ستائش کرتا ہوں: جی کشن ریڈی
کاروبار کرنے میں آسانی کے ساتھ ڈیجیٹل انقلاب نے عام ہندوستانی شہریوں کو بے چہرہ، کم موجودگی اور نقدی کے بغیر خدمات حاصل کرنے میں مدد کی ہے: جناب جی کے ریڈی
Posted On:
05 AUG 2022 9:15PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت اور گوگل نے پچھلے 75 سالوں میں ہندوستان کی غیرمتزلزل، لازوال جذبے اور اس کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے پہل، ‘انڈیا کی اڑان’ شروعات کی ہے۔ اس جشن کا آغاز آج نئی دہلی میں ایک خصوصی تقریب سے ہوا۔ یہ تقریب وزارت ثقافت اور گوگل کے درمیان دہائیوں پر محیط شراکت داری کاایک سلسلہ ہے۔ یہ مشترکہ منصوبہ آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام منعقد کیا گیا ۔
گوگل آرٹس اینڈ کلچر کے ڈائریکٹر جناب امت سود نے ایک بہت ہی خاص نمائش کی نقاب کشائی کی جسے گوگل نے گزشتہ 75 سالوں میں فاتحین اور بڑے اہم لمحات کے اعزاز کے لیے بنایا ہے۔ نمائش میں ہندوستانی دستکاری اور ہندوستان کی خواتین کی کامیابیوں کی کہانیوں سمیت غیرمثالی فروزاں حقیقی تکنیک کا استعمال کرکے ہندوستان کی سب سے بڑی کامیابیوں کو دکھایا گیا۔
اس موقع پر جی کشن ریڈی نے کہاکہ ہندوستان آج ڈیجیٹل، ڈیٹا اور براہ راست انقلاب کے درمیانی دور میں ہے۔ کاروبار کرنے میں آسانی کے ساتھ ڈیجیٹل انقلاب نے عام ہندوستانی شہریوں کو بغیر چہرے، کم موجودگی اور نقدی کے بغیر خدمات حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔ ہندوستان نے ٹیلی کام کے شعبے میں مسابقت کو فروغ دینے والی حکومت کی ایک سرگرم پالیسی کی وجہ سے صارفین کو سب سے کم شرحوں پر ڈیٹا دستیاب کرایا ہے اور ثالثی انقلاب نے ہندوستان کے چھوٹے کاروباروں کو مسابقت اور برآمد کے لیے تیار کر نے والے بچولیوں کو ہٹا دیا ہے۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ آج مجھے اس پہل ’ہندوستان کی اڑان‘ کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جو کہ ہندوستان کے غیر متزلزل اور لازوال جذبے کا جشن ہے۔ ہندوستان اور گوگل کو اس شراکت داری میں ایک دوسرے سے فائدہ اٹھانے کے لیے بہت کچھ ہے۔ اکثر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ایک کمپنی جو ہندوستان کے لیے بناتی ہے، دنیا کے لیے بناتی ہے اور اس کی بہترین مثال حکومت ہند کے یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یوپی آئی) کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان میں بنایا گیا گوگل ادائیگی پلیٹ فارم ہے۔
میں وزارت ثقافت کے ساتھ مل کر کام کرنے اور آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لیے کیلئے گوگل کی کوششوں کی تعریف کرتاہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ گوگل آزادی کا امرت مہوتسو کے مختلف اقدامات کو آگے بڑھانے میں وزارت ثقافت کی مدد کرے گا۔ میں گوگل ٹیم سے بھی درخواست کروں گا کہ وہ ہر گھر ترنگا ایونٹ کا حصہ بنیں اور اپنے ملازمین کو اپنے گھروں میں پرچم پھہرانے کی ترغیب دیں۔ میں گوگل کے قائدین سے درخواست کروں گا کہ وہ وزارت ثقافت اور وزارت سیاحت کے دیگر اقدامات میں شامل ہوں اور حکومت کے تبدیلی کے سفر میں شراکت دار بنیں۔
اس تقریب میں انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ 2022 کے فاتح دیویانش اور منوراج کی ایک دلچسپ پرفارمنس اور کلنٹن سیریجو اور ان کی ٹیم کی ایک خاص پرفارمنس بھی دیکھی گئی، جس نے ملک کے مختلف حصوں کے فنکاروں کے ساتھ ہندوستان کی متنوع آوازوں کو زندہ کیا اور اپنے علاقے کی ثقافت اور آواز کا مظاہرہ کیا اور ایک متحد‘‘بھارت کی آواز’’ بننے کیلئے ایک ساتھ آئے۔
*********************
(ش ح ۔ ع ح)
U.No. 9073
(Release ID: 1851215)
Visitor Counter : 185