وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر مملکت برائے دفاع نے یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لیا


این سی سی کیڈٹس جو تقریب کی تیاریوں میں مصروف ہیں انہیں یادگاری نشانات (مومینٹو) سے نوازا گیا

Posted On: 11 AUG 2022 7:00PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے دفاع جناب اجے بھٹ نے 11 اگست 2022 کو نئی دہلی کے لال قلعہ میں75 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں حصہ لینے والے NCC کیڈٹس سے خطاب کیا۔ ان کیڈٹس کا انتخاب ملک کے تمام اضلاع سے کیا گیا ہے۔

کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے جناب اجے بھٹ نے کہا کہ ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے جنگجو ہمیشہ ہم سب کے لیے ترغیب کا وسیلہ رہیں گے۔ انہوں نے این سی سی کیڈٹس کو مستقبل کے سپاہی قرار دیا ،جو اس ملک کے اتحاد اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے ایک مضبوط ستون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان میں سے کچھ کیڈٹس مختلف شعبوں میں اعلیٰ عہدوں پر پہنچ کر ملک کا نام روشن کریں گے۔

وزیر مملکت برائے دفاع نے کہا کہ یوم آزادی پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی لال قلعہ کی فصیل سے قومی پرچم لہرائیں گے اور اپنی پرجوش آواز سے قوم سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے این سی سی کیڈٹس کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ وزیر اعظم کے پیغام کی روح کو اپنی زندگیوں میں پوری دیانتداری کے ساتھ نافذ کریں۔ انہوں نے ان کے جوش اور حوصلے کو سراہا اور انہیں یادگاری نشانات (مومینٹوز) سے نوازا۔

وزیر مملکت برائے دفاع نے لال قلعہ پر یوم آزادی کی تقریبات سے متعلق تیاریوں کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات این سی سی کیڈٹس، متعلقہ افسران اور اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا۔

*************

 

ش ح۔ش ت۔رم

U-9063


(Release ID: 1851149) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi