وزارت دفاع

آئی اے ایف کھلاڑیوں  کی دولت مشترکہ کھیلوں 2022 ، برمنگھم (برطانیہ )میں  بہترین کارکردگی

Posted On: 11 AUG 2022 6:54PM by PIB Delhi

ہندوستانی فضائیہ کے کھلاڑیوں نے تین تمغے  جیت کر ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی میدان میں  اپنی صلاحیتوں  کا لوہا منوایا ہے جبکہ خواتین کی ریسلنگ  (کشتی ) ٹیم کو بھی متعدد تمغے  جیتنے کی ترغیب دی ہے۔

جونئیر وارنٹ افسر وکاس  ٹھاکر  نے مردوں کے فائنل میں 96 کلوگرام زمرے میں کل 346 کلوگرام  وزن اٹھاکر چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔یہ دولت مشترکہ کھیلوں  میں ان کا تیسرا تمغہ  تھا ۔سارجنٹ  عبداللہ ابوبکر  نے 17.02 میٹر کی ٹریپل جمپ  میں  چاندی کا تمغہ جیت کر قوم  کا نام روشن  کیا ۔ جونئیر وارنٹ  افسرگرجرانے  فائنل میں  مردوں  کے 61  کلوگرام کے زمرے  میں کل 296 کلوگرام  وزن اٹھاکر کانسے کا تمغہ جیتا ۔اس سے پہلے انہوں  نے گولڈ کوسٹ میں منعقدہ سی ڈبلیو جی  2018 میں چاندی  کا تمغہ  جیتا تھا۔

ہندوستانی خواتین ریسلنگ ٹیم کے کوچ ،وارنٹ  آفیسر  جتیندر یادو نے کھیلوں میں چھ تمغے  جیتنے والی ٹیم میں  اہم کردار ادا کیا۔ جونئیر  وارنٹ  آفیسر نرمل نوح ٹام اور سارجنیٹ  دنیش  کمار،  جنہوں نے سائیکلنگ  ٹیموں میں  ہندوستان کی نمائندگی  کی بالترتیب  4x400  میٹر ریلے  میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014IP2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UIJK.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZIH3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0042WIB.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005P4DJ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006LPRU.jpg

 

*************

 

ش ح۔ش ت۔رم

U-9062



(Release ID: 1851143) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi