ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم کے وی وائی کے تحت تربیت یافتہ خواتین

Posted On: 08 AUG 2022 5:53PM by PIB Delhi

ہنرمندی کے فروغ  اور صنعت کا ری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندرشیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اسکل انڈیا مشن کے تحت ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت اپنی اہم اسکیم  پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا(پی ایم کے وی وائی ) کے ذریعہ   ملک بھر میں نوجوانوں  کو  ہنر فراہم کررہی ہے۔ گزشتہ پانچ سال یعنی  2017 سے 2022 کے دوران  ہریانہ ریاست میں   پی ایم کے وی وائی کے تحت کُل  547215  امیدوار وں کو تربیت دی جاچکی ہے۔ ان میں سے 189806 (35فیصد ) خواتین امیدوار ہیں۔  2017سے  2022 کے دوران  کرنال میں  پارلیمانی حلقے میں کُل  31538  امیدوار وں کو  تربیت دی گئی ۔ان میں سے 14366 (46فیصد) خواتین امیدوار ہیں۔

*************

 

ش ح۔ع ح۔رم

U-9056


(Release ID: 1851121) Visitor Counter : 120


Read this release in: English