نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دولت مشترکہ کھیل 2022 سے سرخرو ہوکر لوٹنے کے بعد مردوں کی بھارتی ہاکی ٹیم نے نیشنل وار میمورئیل کا دورہ کیا


انہوں نے ہر ایک شہری سے اس یادگار مقام کا دورہ کرنے کی اپیل کی جو بہادر شہداء کی ترغیب آمیز کہانیوں سے معمور ہے

Posted On: 11 AUG 2022 6:20PM by PIB Delhi

بھارت اپنی آزادی کی 75ویں سالگرہ منا رہا ہے، اور دولت مشترکہ کھیل 2022 سے فتحیاب ہوکر لوٹنے کے بعد مردوں کی بھارتی ہاکی ٹیم نے نئی دہلی میں نیشنل وار میمورئیل کا دورہ کیا، جو ہر ایک شہری کو ملک کے بہادر شہید فوجیوں کے تئیں اظہارتشکر پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

11 اراکین پر مشتمل اس ٹیم نے عظیم قومی اہمیت کے حامل اس یادگار مقام کا دورہ کرنے میں اپنی گہری دلچسپی ظاہر کی، جو فرض کے راستے پر غیر متزلزل، وفاداری، بہادری اور قربانی کی طویل روایات کی علامت ہے۔

ملک کے عظیم الشان ماضی کے بارے میں جاننے  اور اس سے سبق حاصل کرنے کے تجسس کے ساتھ اس ٹیم نے چاروں سمتوں کا دورہ کیا اور ویرتا چکر (سرکل آف بریوری)، تیاگ چکر (سرکل آف سیکریفائس)، پرم یودھا استھل وغیرہ کا دورہ کیا۔ تیاگ چکر کی دیواروں کو دیکھتے ہوئے ٹیم کے کچھ اراکین نے کہا، ’’ہمارے لیے اسے دیکھ پانا واقعی لمحہ فخریہ ہے، یہاں شہیدوں کے 26000 سے زائد نام کنندہ ہیں اور ہم کوئی بھی ایک لمحہ گنوائے بغیر کارگل جنگ کے شہیدوں کو اپنا خراج عقیدت پیش کرنا چاہیں گے۔‘‘

شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور انہیں سلامی دینے کے بعد ہاکی ٹیم نے قوم کے بہادر فوجیوں کے ذریعہ لڑے گئے چھ اہم معرکوں سے متعلق دیواروں پر بنی تصاویر ملاحظہ کیں۔ ’چکرویوہ‘ فارمیشن سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے اس مشہور نیشنل وار میمورئیل میں الگ الگ تھیم کے ہم مرکز دائرے بنے ہوئے ہیں، جن کے مرکز میں ایک لمبا مخروطی پتھر کا مینار ہے جس میں ’امر جوان جیوتی‘ کی ابدی لو روشن ہے۔

مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ نے کہا، ’’ہم مرکزی دائروں میں سے ایک، امر چکر میں ابدی لو کی طرح، ہمارے یہ سورما اور ان کی بہادری ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔‘‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس دورے کے ساتھ انہوں نے محسوس کیا ہے کہ نیشنل وار میمورئیل میں جاننے کے لیے بہت ساری معلومات اور علم  موجود ہے۔ ’’ہم کچھ فوجیوں اور ان کی بہادری کے بارے میں جانتے ہیں، لیکن اس میمورئیل پر آکر ہم نے محسوس کیا کہ ملک کے ہر ایک گمنام ہیرو کے بارے میں جاننے کے لیے ترغیب کی متعدد کہانیاں ہیں۔ ہم سبھی سے اپیل کرتے ہیں کہ کچھ وقت نکالیں اور ان لوگوں کی عزت افزائی کرنے کے لیے اس جگہ کا دورہ کریں جنہوں نے اپنی زندگیاں اس لیے  قربان کر دی تاکہ ہم چین و سکون سے رہیں۔ ہمیں یہاں آکر ترغیب حاصل ہوئی ہے اور ہم بہت جذباتی محسوس کر رہے ہیں۔‘‘

 

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9046


(Release ID: 1851103) Visitor Counter : 179


Read this release in: English , Hindi