دیہی ترقیات کی وزارت

اڈیشہ کے پنچایتی راج کے وزیر جناب پردیپ کمار امات نے ریاست میں پردھان منتری آواس یوجنا (گرامین) کے نفاذ کے سلسلے میں بات کرنے کے لئے مرکزی وزراء جناب گری راج سنگھ اور جناب دھرمیندر پردھان سے  ملاقات کی


جناب گری راج سنگھ نے ریاست کا دورہ کرنے والی دیہی ترقی کی وزارت کی مرکزی ٹیم کی جانب سے  متعدد بے ضابطگیوں پر  ظاہر کی گئی تشویش کا معاملہ اٹھایا

اوڈیشہ میں 8 لاکھ سے زیادہ مستحقین کو مکان فراہم کرنے کا ہدف

Posted On: 11 AUG 2022 6:23PM by PIB Delhi

اڈیشہ کے پنچایتی راج اور پینے کے پانی، جنگلات اور ماحولیات اور اطلاعات و رابطہ عامہ کے وزیر جناب پردیپ کمار امات نے دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ اور تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری  کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان سے آج  نئی دہلی میں ریاست میں پردھان منتری آواس یوجنا (گرامین) کے نفاذ پر بات چیت کے لئے ملاقات کی۔

 

۔https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GX6R.jpg

 

جناب گری راج سنگھ نے ریاست میں پی ایم اے وائی (جی) اسکیم کی  صورت حال کی تصدیق کرنے اور جائزہ لینے کے لیے ریاست کا دورہ کرنے والی دیہی ترقی کی وزارت کی مرکزی ٹیم کی طرف سے کئی بے ضابطگیوں پر ظاہر کی گئی تشویش کا  معاملہ اٹھایا۔ استفادہ کنندگان کی فہرست میں تقریباً 37 فیصد تک بے ضابطگیاں تھیں، آواس سافٹ ویب سائٹ پر ڈیٹا اپ لوڈ کرنے میں تضادات، استفادہ کنندگان کے  بینک کھاتہ نمبروں میں  غلطیااں ہیں، غیر اہل افراد کو فنڈز کی منتقلی اور اہل افراد کو فائدہ پہنچانے  سے انکار کرنے کے معاملات بھی ہیں۔  جناب گری راج سنگھ نے پی ایم اےوائ۔ جی کے لوگو کی تبدیلی پر بھی سخت اعتراض  کیا کیونکہ یہ اسکیم کے رہنما خطوط کے خلاف ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IHPP.jpg

 

دیہی ترقی کے مرکزی وزیر نے ریاست میں پی ایم اے وائی-جی اسکیم کی موثر نگرانی، شروع کیے جانے والے پنچایتوں کے سوشل آڈٹ  کرانےاور ٹوائلیٹوں  کی تعمیر کے لیے سووچھ بھارت مشن، ہر گھر کو بجلی کے کنکشن  فراہم کرانے کے لیے سوبھاگیہ اسکیم پائپ کے ذریعہ پانی پہنچانے کے لئے ہر گھر نل سے جل اور ایل پی جی/گیس کنکشن کے لیے پردھان منتری اجولا یوجنا کے ساتھ اسکیم کے موثر تال میل  کے لئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال 20 سے 25 فیصد کا معمولی تال میل کیا جا رہا ہے۔

جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر دیہی ترقی کی مرکزی وزارت کا نشانہ اوڈیشہ میں 8 لاکھ سے زیادہ  استفادہ کنندگان کو  مکانات فراہم کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اس معاملے میں قبائلی اور پسماندہ اضلاع کو ترجیح دی  جائے گی۔  میٹنگ میں اس بات پر اتفاق  ہوا کہ مرکزی ٹیم  نے  جن بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے انہیں دور کیا جائے گا اور دھوکہ باز استفادہ کنندگان اور  گھپلے میں شامل اہلکاروں کے  خلاف قانونی  کارروائی کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-9044

                          



(Release ID: 1851067) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Odia