نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

میجر دھیان چند اسٹیڈیم پہلی کھیلو انڈیا ویمنز ہاکی لیگ (انڈر 16) کے پہلے مرحلے کی میزبانی کرے گا

Posted On: 11 AUG 2022 6:21PM by PIB Delhi

 

اس سال کے شروع میں  نئی ​​دہلی اور لکھنؤ میں تین مرحلوں میں منعقد ہونے والی کھیلو انڈیا ویمنز ہاکی لیگ (انڈر۔21) کی کامیابی کے بعد، انڈر 16 لڑکیوں کے لیے اسی طرح کی لیگ 16 اگست کو میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں شروع کی جارہی ہے۔

پہلی کھیلو انڈیا ویمنز ہاکی لیگ ( انڈر۔ 16) کا پہلا مرحلہ 16 سے 23 اگست تک منعقد کیا جائے گا جس میں ملک بھر کی کل 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ مرحلہ 1 میں کل 56 میچ کھیلے جائیں گے اور 300 سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے مقابلے کے 3 مرحلوں کے لیے کل 53.72 لاکھ روپے مختص کیے ہیں، جس میں 15.5 لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی شامل ہے۔

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ  پیوش کمار دوبے نے کہا ’’ حال ہی میں پہلی کھیلو انڈیا ویمنز ہاکی لیگ  انڈر 21 کی تکمیل کے بعد کھیلو انڈیا اور ہاکی انڈیا کے ذریعہ منعقد کی جانے والی  پہلی کھیلو انڈیا ویمنز  ہاکی لیگ انڈر ۔16 کا ایک اور بڑا قدم ہے’‘۔

جناب دوبے نے مزید کہا ’’موجودہ منظر نامے میں بہت سے مقابلے /ٹورنامنٹ  صرف سینئر کیٹیگری کو ہی موقع فراہم کراتے ہیں لیکن خاص طور پر خواتین ہاکی میں جونیئر اور سب جونیئر سطح پر ان کے پاس اتنے ٹورنامنٹ اور مقابلے نہیں ہیں جن میں  تربیت اور صلاحیتوں کو  تیز کرسکے اور ان کا  اندازہ لگا سکیں۔ اس لیے سب جونیئر سطح پر اس طرح کی کھیلو انڈیا لیگ کا آغاز یقینی طور پر ایتھلیٹس کی کارکردگی اور مجموعی ترقی کے  معاملے مستقبل میں ایک اہم رول ادا کرے گا اور انہیں یہ سیکھائے گا کہ ایسے مقابلوں کےدباؤ کا سامنا کس طرح کیا جائے‘‘۔

میچ ہر روز صبح 6:30 بجے شروع ہوں گے اور فائنل میچ شام 5 بجے ہوگا۔ 19 اگست کو آرام کے دن کے طور پر رکھا گیا ہے۔

کھیلو انڈیا ویمنز ہاکی لیگ ( انڈر۔ 16) کا مرحلہ 1 اور 2 راؤنڈ رابن فارمیٹ میں ہوگا۔ ٹیموں کی حتمی رینکنگ کا تعین پہلے 2 مراحل کی تکمیل کے بعد کیا جائے گا۔ مرحلہ 3 درجہ بندی کے میچوں پر مشتمل ہوگا جہاں ہر ٹیم کم از کم 3 میچ کھیلے گی۔

کھیلو انڈیا ویمنز ہاکی لیگ ( انڈر۔ 16) کھیلوں انڈیا کے خواتین کے کھیلوں کے حصے کی ایک اور کوشش ہے، جو کھیلوں کے مقابلوں کی ایک وسیع صف میں خواتین کی زیادہ شرکت کے لیے انتہائی ضروری اقدامات کرتی ہے۔ تعاون نہ صرف گرانٹس فراہم کرائی گئی ہے  بلکہ ایونٹس کے مناسب انعقاد میں بھی مدد کی جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-9043

                          



(Release ID: 1851057) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi