وزارت دفاع

دفاع کے سکریٹری اور بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر نے نئی دہلی میں منعقدہ چوتھے بھارت-بنگلہ دیش سالانہ دفاعی مکالمے کی مشترکہ طور پر صدارت کی؛


دفاع میں امداد  باہمی کو مضبوط بنانے اور فوجی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا

Posted On: 11 AUG 2022 4:39PM by PIB Delhi

دفاع کے سکریٹری ڈاکٹر اجے  کمار اور بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈیویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر  لیفٹیننٹ جنرل وقار الزماں کی مشترکہ صدارت میں 11 اگست 2022 کو نئی دہلی میں چوتھے بھارت-بنگلہ دیش سالانہ دفاعی مکالمے کا اہتمام کیا گیا۔اپنی بات چیت کے دوران، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جاری دفاعی باہمی تعاون کا جائزہ لیا اور اس امر پر اتفاق کیا کہ کووِڈ۔19 وبائی مرض کے نتیجہ میں نافذ کی گئی پابندیوں کے باوجود باہمی تعاون میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بات چیت کے دوران موجودہ باہمی مشقوں اور تربیت پر احاطہ کیا گیا اور ان مشقوں کی پیچیدگیوں میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ طرفین نے مختلف باہمی دفاعی تعاون پہل قدمیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور مسلح افواج کے درمیان سرگرمیوں میں مزید اضافہ کرنے کے لیے  عہد بستگی کا اظہار کیا۔ دفاعی صنعت اور اہلیت سازی کے لیے امدادِ باہمی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیالات ہوئے۔ طرفین نے دفاعی سازو سامان کے لیے بھارت کی جانب سے فراہم کرائے گئے 500 ملین امریکی ڈالر کے بقدر کے قرض کے نفاذ کے لیے قریبی تال میل قائم کرتے ہوئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

دفاع کے سکریٹری نے اقوام متحدہ قیام امن میں  ان کی کوششوں کے لیے بنگلہ کے وفد کی ستائش کی۔ دونوں ممالک کی مسلح افواج مختلف میدانوں میں امداد باہمی کے امکانات تلاشنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں افزوں سرگرمیاں دونوں ممالک کے تعلقات کے مستقبل کے لیے مثبت علامات ہیں۔ ڈاکٹر اجے کمار نے آئندہ دفاعی-ایکسپو 2022 کے لیے بنگلہ دیش کے وفد کو بھی مدعو کیا ہے اور کہا ہے کہ دفاعی صنعت کے شعبے میں دونوں ممالک دفاعی تجارت، مشترکہ ترقی اور مشترکہ پروڈکشن میں امدادِ باہمی کے زبردست مضمرات کے حامل ہیں۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9039



(Release ID: 1851008) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi , Tamil