یو پی ایس سی

کمبائنڈ ڈیفنس سروسز ایگزامینیشن (دوئم)، 2021 کا نتیجہ

Posted On: 11 AUG 2022 3:45PM by PIB Delhi

میرٹ کے لحاظ سے 214 (*139 + ^75) امیدواروں کے حوالے سے جنہوں نے حتمی مرحلے میں کمبائنڈ ڈیفنس سروسز ایگزامینیشن (دوئم) 2021 کے نتائج کی بنیاد پر کوالیفائی کیا ہے ذیل میں فہرستیں پیش کی جا رہی ہیں۔ امتحان یونین پبلک سروس کمیشن کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا اور  (1) *آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی، چنئی، 116ویں شارٹ سروس کمیشن کورس (NT) اور(مردوں کے لئے) اور (2) ^آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی، چنئی، 30 واں شارٹ سروس کمیشن خواتین (نان ٹیکنیکل) کورس میں داخلے کے لئے وزارت دفاع کے سروسز سلیکشن بورڈ کے ذریعے انٹرویوز کئے گئے تھے۔ کورس اکتوبر 2022 میں شروع ہو رہا ہے۔ انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرادون، نیول اکیڈمی، ایزیمالا، کیرالہ اور ایئر فورس اکیڈمی، حیدرآباد (پری فلائنگ) ٹریننگ کورس میں داخلے کے لئے 116ویں شارٹ سروس کمیشن کورس (این ٹی) (مردوں کے لئے) کی فہرست میں ان امیدواروں کے نام بھی شامل ہیں جن کی سفارش پہلے اسی امتحان کے نتیجے کی بنیاد پر کی گئی تھی۔

2۔ حکومت کی طرف سے مطلع کردہ آسامیوں کی تعداد، (1) 116ویں شارٹ سروس کمیشن کورس (مردوں کے لئے) 169 اور (2) 30ویں شارٹ سروس کمیشن خواتین (نان ٹیکنیکل) کورس کے لئے 16 ہے۔

3۔ میرٹ لسٹ کی تیاری میں امیدواروں کے طبی معائنے کے نتائج کو مدنظر نہیں رکھا گیا ہے۔ تمام امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے۔ ان امیدواروں کی تاریخ پیدائش اور تعلیمی قابلیت کی تصدیق آرمی ہیڈ کوارٹر سے کی جائے گی۔

4۔ امیدوار یو پی ایس سی کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.in پر جا کر بھی نتائج سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ امیدواروں کے حاصل نمبر حتمی نتائج کے اعلان کی تاریخ سے 15 دن کے اندر کمیشن کی ویب سائٹ پر 30 دن تک دستیاب ہوں گے۔

5۔ امیدواروں کو کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب غیر سفارش شدہ امیدواروں کے اسکور اور دیگر تفصیلات کے عوامی انکشاف کی اسکیم کی طرف بھی متوجہ کیا جاتا ہے۔ایسے غیر سفارش شدہ امیدوار اپنے نمبر ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے اپنے آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔

6۔ یونین پبلک سروس کمیشن کے کیمپس میں ایگزامینیشن ہال بلڈنگ کے قریب ایک سہولت کاؤنٹر ہے۔امیدوار کام کے دنوں میں صبح 10.00 بجے سے شام 5.00 بجے کے درمیان ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر 011-23385271، 011-23381125 اور 011-23098543 پر اپنے امتحان سے متعلق کوئی بھی معلومات/وضاحت حاصل کر سکتے ہیں۔

نتائج کے لئے  یہاں   کلک کریں:

****

 

U.No:9036

ش ح۔رف ۔س ا



(Release ID: 1850949) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi