ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معذور لوگوں  کے لئے تربیت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 AUG 2022 5:52PM by PIB Delhi

ہنر مندی کے فروغ  اور صنعت کاری کی وزارت  ،  اسکل انڈیا مشن کے تحت  پورے ملک میں  مختصر مدت کے  تربیتی  ( ایس ٹی ٹی )کورس  اور پہلے کی   آموزش کے  اعتراف (آر پی  ایل ) کے تحت   معذوری سے متاثرہ امیدوار و ںسمیت   نوجوانوں  کو  ہنر مندی  پر مبنی   تربیت کے لئے  پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا ( پی  ایم کے وی وائی )  کو نافذ کررہی ہے۔ ایس ٹی ٹی  ملازمت سے مربوط  ہے جبکہ آر پی ایل  امیدواروں  کے موجودہ ہنر  کو تسلیم کرتی ہے اور ملازمت   کی ذمہ دار نہیں  ہے ۔

اس کے علاوہ   معذوری سے متاثرہ افراد کے لئے   ایک خصوصی   سیکٹراسکل کاؤنسل  ہے جس کا نام اسکل کاؤنسل برائے پی ڈبلیو ڈی (ایس سی پی ڈبلیو ڈی ) ہے ، جو  معذور ی سے متاثرہ   امیدواروں    کی ضروریات   کو پورا کرتی ہے اور    پی ڈبلیو  ڈی حامل تربیتی مراکز  میں تربیت فراہم کرتی ہے۔ ایسے مراکز   اس طرح ڈیزائن کئے گئے ہیں ، جہاں سے متاثرہ امیدوار آسانی سے تربیت حاصل کرسکتے ہیں۔ ایسے تربیتی مراکز  بریل   تحریر ،  بصارت سے  محروم   افراد کے لئے  کمپیوٹر اسکرین ریڈر   بولنے اور سننے  سے معذور افراد کے لئے علامتی زبان  کے ترجمان وغیرہ  سے لیس ہیں۔پی ایم کے وی وائی اسکیم کے تحت  تربیت  شدہ  معذوری سے متاثرہ افراد   کی تفصیلات   (30 جون  2022 تک ) ضمیمہ -1  میں  دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ   ایم ایس ڈی ای   کے تحت   خودمختار ادارے  نیشنل انسٹی ٹیوٹ  فار  انٹر پرینیور شپ   اینڈ اسمال بزنس  ڈیولپمنٹ   (این آئی ای ایس  بی یو ڈی ) نوئیڈا   ،  نے پچھلے  پانچ برس کے دوران(  2018-2017 سے  22-2021  تک  ) 194600 امیدواروں کو مختلف پروگراموں کی تربیت دی ہے جن میں  1895 معذوری سے متاثرہ افراد شامل ہیں۔

ہنر مندی کے فروغ اور  انٹر پرینیورشپ   کی وزارت   نے  دیہی علاقوں میں رہنے والے معذوری سے متاثرہ  افراد کو تربیت اور ملازمت  فراہم کرنے کے لئے  کسی مخصوص  مفاہمت  نامے پر دستخط نہیں کئے ہیں۔

البتہ  نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار انٹر پرینیورشپ  اینڈ اسمال بزنس ڈیولپمنٹ  ( این آئی بی ایس  بی یوڈی ) ، نوئیڈ ا اور گواہاٹی کے   انڈین انسٹی ٹیوٹ آف   انٹرپرینیورشپ    (آئی آئی پی )  نے  ہنر مندی کے فروغ  اور انٹر پرینیورشپ کی وزارت کے تحت   دیہی ترقی کی وزارت   کے ساتھ  ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں تاکہ   دیہی ترقی  کی وزارت کے  ولیج اسٹارٹ اپ انٹر پرینیورشپ پروگرام  (ایس وی ای پی ) کے تحت  ریاستی دیہی روزگار مشنوں ( ایس آر ایل ایم )  کے لئے تکنیکی مدد فراہم کی جاسکے ۔ یہ مفاہمت  نامہ  چار سال کے عرصے کے لئے   ہوگا۔ اس مفاہمت نامے کو  باہمی اتفاق رائے سے مزید توسیع دی جاسکتی ہے ۔ ایس وی ای پی   پروگرام کا مقصد   معذوری سے متاثرہ امیدواروں سمیت دیہی غریبوں کو گاؤں کی سطح  پر غیر زرعی شعبوں میں انٹر پرائز قائم کرنے  کے قابل بنانا ہے۔

ضمیمہ-1

 

Annexure-I referred to in reply to Lok Sabha Unstarred Question No. 3458 regarding ‘Training to Differently-abled People’ to be answered on 08.08.2022

 

FY

STT

RPL

Total
Trained

Trained

Certified

Reported
Placed

Self

Employed

Trained

Certified

FY-15-16

304

225

61

0

1

1

305

FY-16-17

87

57

2

0

39

11

126

FY-17-18

2,682

1,622

626

69

60

35

2,742

FY-18-19

14,029

9,749

1,815

167

32

26

14,061

FY-19-20

22,833

21,198

10,474

411

19

14

22,852

FY-20-21

8,338

7,188

2,428

19

225

159

8,563

FY-21-22

213

1,818

2,416

0

33

31

246

FY-22-23

48

27

2

0

2

0

50

Grand Total

48,534

41,884

17,824

666

411

277

48,945

 

*************

ش ح۔و ا۔رم

U-9021


(ریلیز آئی ڈی: 1850846) وزیٹر کاؤنٹر : 106
یہ ریلیز پڑھیں: English , Telugu