جل شکتی وزارت

کیچ دی رین مہم

Posted On: 08 AUG 2022 5:50PM by PIB Delhi

جل شکتی کی وزارت نے "کیچ دی رین" مہم شروع کی جس کی ٹیگ لائن "کیچ دی رین، ویئر اٹ فالس، وین اٹ فالس" یعنی بارش کے پانی کوجمع کریں ، جب بارش ہو اور جہاں بھی ہو، ہے تاکہ  ریاستوں اور تمام  حصص داروں کو موزوں موسمی حالات  اور سب ۔ سوئل اسٹریٹا (ذیلی مٹی  کی صورتحال)  کے مطابق  لوگوں کی فعال شراکت داری سے رین واٹر ہارویسٹنگ  اسٹرکچرز (آر ڈبلیو ایچ ایس) بنانے کے لئےآمادہ کیا جاسکے ۔آر ڈبلیو ایچ ایس بنانے کے علاوہ آر ڈبلیو ایچ ایس   کی مرمت/ بہترکاری بھی کیچ دی رین مہم کے تحت ایک سرگرمی ہے۔

اس کے بعد، جل شکتی کی وزارت  نے ملک میں 2021 میں   22 مارچ 2021 سے 30 نومبر 2021 تک "جل شکتی ابھیان: کیچ دی رین" (جےایس اے: سی ٹی آر)  کو تمام اضلاع (دیہی اور شہری) میں ’’ کیچ دی رین، ویئر اٹ فالس، وین اٹ فالس" یعنی بارش کے پانی کوجمع کریں ، جب بارش ہو اور جہاں بھی ہو‘‘،کےعنوان سے شروع کیا تھا۔ اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے، اس سال بھی 29 مارچ 2022 کو 30 نومبر 2022 تک ( ملک میں پری مونسون اور مونسون کا دورانیہ )جل شکتی ابھیان: کیچ دی رین (جے ایس اے : سی ٹی آر) ملک کے تمام اضلاع (دیہی کے ساتھ ساتھ شہری بھی) میں  ’’ کیچ دی رین، ویئر اٹ فالس، وین اٹ فالس"  کے عنوان سے شروع کیا گیا ہے۔  اس مہم  میں جن اقدامات  پر  توجہ مرکوز کی گئی ہے ان میں شامل ہیں  (i) بارش کے پانی کی ذخیرہ  کاریاور پانی کا تحفظ (ii) تمام آبی ذخائر کی گنتی، جیو ٹیگنگ اور انوینٹری بنانا؛ پانی کے تحفظ کے لیے سائنسی منصوبوں کی تیاری (iii) تمام اضلاع میں جل شکتی کیندروں کا قیام (iv)  بڑے پیمانے پر شجر کاری اور (v) بیداری پیدا کرنا۔

جل شکتی ابھیان : کیچ دی رین (جےایس اے : سی ٹی آر)  مہم کے تحت فنڈز کی تقسیم اور استعمال مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے مختلف ترقیاتی پروگراموں/ اسکیموں کے بین شعبہ جاتی اتحاد کے ذریعے کی جاتی ہے۔ جے ایس اے: سی ٹی آر مہم کے لیے کوئی علیحدہ فنڈز مختص/مخصوص نہیں کیے گئے ہیں۔ تاہم، آبی ذخائر کی جی آئی ایس میپنگ اور سائنسی منصوبوں کی تیاری کے لیے مہم کے تحت،  ایک ایک لاکھ روپئے  پر مشتمل دو قسطوں میں  2.00 لاکھ روپئے تک کی یک وقتی مالی امداد ہرضلع کو جاری کیے جاتے ہیں۔ اب تک نیشنل واٹر مشن  نےملک کی مختلف ریاستوں/اضلاع کو 4.94 کروڑ روپے جاری کئے ہیں  جس میں سے 1.00 لاکھ روپے کی پہلی قسط مدھیہ پردیش کے 45 اضلاع کو جاری کی گئی ہے۔

جے ایس اے : سی ٹی آر پورٹل (jsactr.mowr.gov.in) پر دستیاب معلومات کے مطابق، 29.3.2022 سے 03.08.2022 تک کی مدت کے دوران، مہم کے تحت اکیلے مدھیہ پردیش میں ہی  مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم کے تحت فنڈز سے 645.04 کروڑ روپے کا استعمال کیا گیا ہے۔

جے ایس اے :سی ٹی آر پورٹل (jsactr.mowr.gov.in) پر دستیاب معلومات کے مطابق 29.3.2022 سے 03.08.2022 کی مدت کے دوران جے ایس اے : سی ٹی آر کے تحت کئے گئے اقدامات  کے لحاظ سے کاموں کی موجودہ صورتحال  یہاں منسلک ہے۔

یہ جانکاری جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

ضمیمہ
’کیچ دی رین مہم ‘ سے متعلق

 

جل شکتی ابھیان : کیچ دی رین 2022

اقدامات  وار  پیش رفت

29 مارچ 2022 سے 03 اگست 2022 تک

 

 

نمبرشمار

جل شکتی ابھیان : اجزا

آبی تحفظ اور بارچ کے پانی کی ذخیرہ کاری سے متعلق ڈھانچے

روایتی آبی ذخیرہ کا احیاء

ری یوز اور ری چارج ڈھانچے

واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ

واٹر شیڈ سے متعلق کل کام

بڑے پیمانے پر شجرکاری

ٹریننگ پروگرام / کسان میلے

 

 

دیہی

شہری

دیہی

شہری

 

 

دیہی

شہری

 

 

1.A

مکمل ہوچکے کاموں کی کل تعداد

231,986

70,934

40,803

759

 

223,138

 

290,335

786,262

71,693

 

126,467,533

 

58,428

302,920

41,562

857,955

1.B

جاری کاموں کی کل تعداد

235,276

96,523

103,619

312,711

748,129

211,853

-

2

مکمل اور جار ی کاموں کی کل تعداد

 

538,196

 

138,085

 

326,757

 

603,046

 

1,606,084

 

126,679,386

 

3

اخراجات کروڑ روپئے میں

2,746

1,418

84

2,507

6,755

439

-

4

پانی  اور شجرکاری سے متعلق کاموں سمیت  کل اخراجات

 کروڑ روپئے7,194

(ایم جی این آر ای جی ایس کے تحت ڈی او آر ڈی کے ذریعہ انجام دیئے گئے کاموں سے متعلق خرچ  کی تفصیل ہی دی گئی  ہے)

5

قائم کئے گئے جل شکتی کیندر

561

6

پورٹل پر اپ لوڈ کی گئیں تصاویر

176,619

7

پورٹل پر اپ لوڈ کی گئیں ویڈیوز

2,342

8

آبی تحفظ منصوبہ

202

ماخذ: jsactr.mowr.gov.in

 

 

 

ش ح ۔ م م۔ ف ر

U. No.9019



(Release ID: 1850838) Visitor Counter : 107


Read this release in: English