جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیلاب کی پیشنگوئی اورجلد انتباہ نظام

Posted On: 08 AUG 2022 6:02PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیرمملکت جناب بشیسور ٹوڈو  نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے کہ دریاؤں میں پانی کی سطح میں ممکنہ اضافے کی پیش گوئی کرنے کے لیے پیشن گوئی کا نظام ضروری ہے۔ سنٹرل واٹر کمیشن(سی ڈبلیو سی ) شماریاتی طریقہ کار (گیج ٹو گیج ارتباط) پر مبنی مختصر فاصلے کے سیلاب کی پیشن گوئی فراہم کرتا ہے۔ فی الحال، سیلاب کی پیشن گوئی سی ڈبلیو سی کے ذریعہ 332 اسٹیشنوں پر جاری کی جاتی ہے (133 انفلو فورکاسٹ اسٹیشنز اور 199 لیول فورکاسٹ اسٹیشن)۔ سی ڈبلیو سی  طرف سے سالانہ تقریباً 10,000 سیلاب کی پیشین گوئیاں جاری کی جاتی ہیں۔

سی ڈبلیو سی فی الحال اپنے ویب پورٹل https://aff.india-water.gov.in پر ملک کے 20 بڑے دریاؤں کے طاسوں کے لیے قریب قریب حقیقی وقت میں سیلاب کی پیش گوئی  سے متعلق پانچ دن کی ایڈوائزری فراہم کر رہا ہے۔ پانچ دن کی پیشگی پیشین گوئی بارش کے مختلف دستیاب ڈیٹا پروڈکٹس کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی جاتی ہے جیسے کہ آئی ایم ڈی  (انڈین میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ) کی طرف سے فراہم کردہ بارش کے اعداد و شمار جی ایف ایس (گلوبل فورکاسٹ سسٹم) اور ڈبلیو آرایف (موسم کی تحقیق اور پیشن گوئی)، بارش کے تخمینے یعنی جی ایس ایم اے پی (بارش کی عالمی سیٹلائٹ میپنگ) اور جی پی ایم (عالمی بارش کی پیمائش)، ماڈل سسٹم میں ایک اہم ان پٹ کے طور پر۔ یہ نظام سیلاب کی پیش گوئی کے لیے ماڈلنگ سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے اندرون ملک تیار کیا گیا ہے جو کہ مون سون کے موسم میں تمام اسٹیشنوں کے لیے بیک وقت ہر تین گھنٹے بعد اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

سی ڈبلیو سی  نے  این آرایس سی / سروے آف انڈیا/ ریاستی حکومت سے موصول ہونے والے ہائی ریزولوشن ڈیجیٹل ایلیویشن ماڈل (ڈی ای ایم ) کا استعمال کرتے ہوئے نیشنل ہائیڈرولوجی پروجیکٹ (این ایچ پی )کے تحت مشاورت کے ذریعے گنگا طاس کے لیے قریب قریب حقیقی وقت میں سیلاب کی پیش گوئی کی ترقی کا کام بھی شروع کیا ہے۔

فیلڈ اسٹیشنوں سے جمع کردہ ڈیٹا کو سائٹ سے وائرلیس اور/یا ٹیلی فون/موبائل اور سیٹلائٹ پر مبنی ٹیلی میٹری سسٹم اور وی ایس اے ٹی  کے ذریعے سی ڈبلیو سی  کے متعلقہ فلڈ فورکاسٹنگ سینٹر کو منتقل کیا جاتا ہے۔ سینٹرل واٹر کمیشن قریب قریب ریئل ٹائم ڈیٹا کمیونیکیشن کے لیے وائرلیس اسٹیشنوں کو برقرار رکھتا ہے۔ یہ وائرلیس سیٹ اپنے مشاہدے کے فوراً بعد اہم ہائیڈرو میٹرولوجیکل ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے پہلے سے طے شدہ نظام الاوقات پر کام کرتے ہیں۔ اب جدید کاری کے پروگرام کے تحت سینسر پر مبنی خودکار ڈیٹا اکٹھا کرنے اور سیٹلائٹ پر مبنی کمیو نی کیشن  کے لئے مختلف اسٹیشنوں پر سیٹلائٹ پرمبنی ٹیلی میٹری سسٹم لگایاگیا ہے ۔ ڈیٹا سیٹلائٹ کے ذریعہ  ارتھ ریسوینگ اسٹیشن کو منتقل کیاجاتاہے اور پھر وی ایس اے ٹی  سسٹمز کے ذریعے مختلف ماڈلنگ مراکز تک پہنچایا جاتا ہے۔ ڈیم/آبی ذخیرہ  کا نوڈل آفیسر آبی انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (ڈبلیو آئی ایم ایس ) پر اپ لوڈ کرنے یا ای میل/ایس ایم ایس /فون/وائرلیس وغیرہ کے ذریعے بھیج کر سی ڈبلیو سی کے ساتھ ذخائر سے متعلق ڈیٹا شیئر کرتا ہے۔

ایک  کلی طورپروقف شدہ   ویب سائٹ https://ffs.india-water.gov.in کے ذریعے سیلاب کی پیشگوئیوں کی  ترسیل کو بھی جدید بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ٹیلی فون/موبائل فون، فیکس اور انٹرنیٹ کا استعمال صارف ایجنسیوں کو سیلاب کی پیشگوئی  کی ترسیل کے لیے کیا جاتا ہے۔ روزانہ سیلاب کی صورتحال کی رپورٹس اور مشاورت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے تمام شراکت داروں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں۔

**********

 

 

(ش ح ۔ اک۔ ع آ)

U -9013


(Release ID: 1850836) Visitor Counter : 173


Read this release in: English