جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دریاؤں کی مٹی اور گاد نکالنے کا کام

Posted On: 08 AUG 2022 6:01PM by PIB Delhi

اندرون ملک آبی گزرگاہوں کی بھارتی اتھارٹی (آئی ڈبلیو اے آئی ) نے دریائے جمنا کے   25سالہ  تجزیہ کے اعدادوشمار کی بنیاد پر  مطلع کیا ہے کہ  عام  طورپر   دریا کی گہرائی   والے مقامات  پر  ایک سے دو میٹر تک  کی تبدیلی آتی ہے ،جس میں مٹی کٹاؤ اور دریا کے راستے  میں تبدیلی  وغیرہ شامل ہیں۔زیادہ سیلاب والے برسوں  میں دریا کی گہرائی میں بڑی تبدیلیوں  کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ جنوری  2020  میں  مکمل   کی گئی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ کی  بنیاد پر آئی ڈبلیو اے آئی نے  دلی میں  جگت پور سے پریاگ راج کے سنگم میں  گنگا اور جمنا کے اتصال تک (1089 کلومیٹر )  کم سے کم  گہرائی کا جائزہ لیا ہے جس کا خلاصہ  درج ذیل ہے:

 

گہرائی (میٹر میں )

1.2سے کم

1.2سے 1.4

1.5 سے 1.7

1.8 سے 2.0

دو سے زیادہ  

1089 کلومیٹر میں سے –کلومیٹر کی پٹی

614.3

48.1

36.2

44.3

346.1

 

 

 

 

 

 

مٹی کا کٹاؤ اور گاد کے جماؤ میں تبدیلی تمام  بہنے والے دریاؤں  کا ایک قدرتی عمل ہے۔ دریا  علاقے کی صورتحال  کی بنیاد  پر  گاد  کو سمیٹنے میں  ،  بہاؤمیں شامل ہوجاتی ہے اورڈھلان میں  اس کا جمع ہونا اور پھیلنا قدرتی عمل ہے ۔دریاؤں  میں سے گاد اور مٹی نکالنے کے معاملے پر حکومت طویل عرصے سے غور کررہی ہے اور اس سلسلے میں  مرکزی آبی کمیشن   کے سابق چیئر مین  کی سربراہی میں  ایک کثیر  جہتی کمیٹی  (متل کمیٹی ) نے  2002  میں  بھارت کے کچھ دریاؤں  میں گاد اور مٹی جمع ہونے کے   طریقہ کار کا مطالعہ کیا تھا۔ کمیٹی  نے اپنا خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ عام طورپر دریاؤں سے گاد نکالنے کا کام  تکنیکی طورپر  قابل عمل نہیں ہے ،جس کی   کئی وجوہات ہیں ، جیسے  اس  کا  پائیدار نہ ہونا اور نکالی گاد اور مٹی   کو ٹھکانے لگانے کے لئے  ضروری وسیع  اراضی  کی عدم دستیابی  وغیرہ ۔

قابل رسائی علاقوں میں   دریاؤں سے گاد نکالنے کا کام مثالی مطالعے کے بنیاد پر کیا جاسکتا ہے اگرچہ یہ تکنیکی اوراقتصادی  طور پر قابل عمل ہو۔ مرکز ی حکومت ، اس سلسلے  میں ریاستوں کو  تکنیکی  ،مشاورتی  اور  فروغ دینے والی امداد فراہم کرتی ہے۔

ماحولیات  ، جنگلات اورآب وہوا میں تبدیلی کی  وزارت  نے  ریت کی کانکنی کے لئے پائیدار رہنما خطوط  2016  جاری کئے ہیں اور  ریت کی کھدائی سے متعلق معاملات کے لئے انفورسمنٹ اینڈ مانیٹرنگ  گائید لائنس فار سینڈ مائننگ 2020 جاری کئے ہیں۔

 مذکورہ معلومات   جل شکتی کے مرکزی  وزیر مملکت  جناب بشیشور ٹوڈو نے  آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے فراہم کیں۔

*************

ش ح۔و ا۔رم

(11-08-2022)

U-9015

 


(Release ID: 1850803) Visitor Counter : 155
Read this release in: English