وزارت خزانہ

’’جن سامرتھ‘‘ پورٹل نے درخواست کنندگان کے لئے قرضوں کے لئے اپلائی کرنے اور نپٹارے کے عمل میں سہولت پیدا کی ہے

Posted On: 08 AUG 2022 6:27PM by PIB Delhi

حکومت نے 6.6.2022 کو جن سامرتھ پورٹل کا آغاز کیا ہےتاکہ کریڈٹ سے منسلک مخصوص سرکاری اسکیموں کے تحت قرض حاصل کرنے کے لئے ایک کومن پلیٹ فارم فراہم کیا جاسکے۔آج خزانے کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھگوت کسن راؤ کارد نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات بتائی ہے۔

جن سمرتھ پورٹل کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

i. یہ پورٹل مستفدین  کنندگان ،مالی اداروں ،مرکزی اور ریاستی حکومت کی ایجنسیوں اور نوڈل ایجنسیوں جیسے سبھی متعلقہ فریقوں کو ایک کامن پلیٹ فارم سے منسلک کرتا ہے۔

ii. درخواست کنندگان سب سے پہلے 13 کریڈٹ سے منسلک سرکاری اسکیموں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں،جو نوجوان طلبا صنعت کاروں اور کسانوں کو تعلیم سے متعلق قرضے ، زراعت سے متعلق قرضے ،کاروباری سرگرمیوں سے متعلق قرضے اور روزی روٹی سے منسلک قرضے فراہم کرتی ہے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ درخواست کنندگان کے ذریعہ جن سامرتھ  پورٹل  کے استعمال سے قرضوں کے لئے درخواست دینے اور نپٹارے کے عمل میں سہولت پیدا ہوئی ہے۔کوئی بھی درخواست کنندہ استفادہ کنندہ مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت رجسٹر کراسکتا ہےاوروہ مجازی حیثیت کو چیک کرسکتا ہے اور جن سامرتھ پورٹل کے ذریعہ کبھی بھی قرض کے لئے اپلائی کرسکتاہے۔

***********

 

 

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.9014



(Release ID: 1850800) Visitor Counter : 119


Read this release in: English