جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
آئی آرای ڈی اے نے 2022کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیاہے
مالی سال 22-2021کی پہلی سہ ماہی میں 197.20کروڑروپے مقابلے پی بی ٹی 72فیصد بڑھ کر 340کروڑروپے ہوگیاہے
مالی سال 22-2021کی پہلی سہ ماہی میں 4.77فیصد کے مقابلے این پی ایز میں 2.92فیصد کی کمی درج کی گئی ہے
Posted On:
10 AUG 2022 8:16PM by PIB Delhi
نئی اورقابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آرای ) کے تحت ہندوستان کی قابل تجدیدتوانائی کی ترقیاتی ایجنسی (آئی آرای ڈی اے )نے آج 30جون ،2022کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے آڈٹ شدہ مالیاتی نتائج کا اعلان کیاہے ۔ کمپنی نے 339.86کروڑروپے کے پروفٹ بیفورٹیکس یعنی ٹیکس سے پہلے منافع (پی بی ٹی) کو پوسٹ کیاہے ۔ جو گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 197.20کروڑروپے کے مقابلے 72فیصد زیادہ ہے ۔مالی سال 22-2021میں 4.77فیصد کے مقابلے مالی سال 23-2022کی پہلی سہ ماہی میں آئی آرای ڈی اے کے خالص نان –پرفارمنگ اسیٹس (این پی ایز)میں 2.92فیصد کی کمی درج کی گئی ہے ۔ جو سال بہ سال 29فیصد کی نمایاں کمی ہے ۔
مالی سال 22-2021کی پہلی سہ ماہی کے دوران اسی مدت کے مقابلے مالی سال 23-2022کی پہلی سہ ماہی کی جھلکیاں حسب ذیل ہیں ۔
- ٹیکس سے پہلے منافع :197.91کروڑروپے کے مقابلے 339.86کروڑروپے (71.72فیصد تک کا اضافہ )
- ٹیکس کے بعد منافع :189.63کروڑروپے کے مقابلے 225.96کروڑروپے (19.16فیصد تک کا اضافہ )
- مجموعی آمدنی: 702.17 کروڑروپے کے مقابلے 786.19کروڑروپے (11.96فیصد تک کااضافہ )
- مجموعی مالیت : 3163.42 کروڑروپے کے مقابلے 5513.92کروڑروپے (74.30فیصد کا اضافہ )
- لون بک :26673.38کروڑروپے کے مقابلے 32679.32کروڑروپے (22.52فیصد تک کا اضافہ )
- قرض کی تقسیم :665کروڑروپے کے مقابلے 852.47کروڑروپے (28.19فیصد تک کا اضافہ )
- خالص این پی ایز : 4.77فیصد کے مقابلے 2.92فیصد تک کی کمی (38.78فیصد تک کی کمی )
- مجموعی این پی ایز :8.11فیصدکے مقابلے 5.33فیصد تک کی کمی (34.28فیصد تک کی کمی)
آئی آرای ڈی اے کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر(سی ایم ڈی ) جناب پردیپ کمارداس نے کہاکہ آئی آرای ڈی اے نے نہ صرف اب تک سب سے زیادہ 339.86 کروڑکا سہ ماہی پی بی ٹی حاصل کیاہے ۔ بلکہ مجموعی این پی اے میں نمایاں کمی بھی درج کی گئی ہے جو کسی بھی ایم بی ایف سی کے لئے بڑی کامیابی ہے ۔
آئی آرای ڈی اے کے سی ایم ڈی نے اس بات کواجاگرکیا کہ آئی آرای ڈی اے کی ٹیم کے تعاون کے بغیریہ کامیابی ممکن نہیں بنائی جاسکتی ۔ انھوں نے تمام ملازمین کی سخت محنت اورمدد کے لئے شکریہ اداکیا۔ انھوں نے بجلی ، نئی اورقابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیرجناب آرکے سنگھ اور نئی اورقابل تجدید توانائی ، کیمیاوی اورکھاد کے مرکز ی وزیرمملکت جناب بھگواناتھ کھوباکی مسلسل رہنما ئی اور مدد کے لئے شکریہ اداکیا۔ جناب داس نے ایم این آرای کے سکریٹری اوردیگرافسران اور دائریکٹرس بورڈ کی طرف سے کمپنی کو مل رہی حمایت پر اظہارتشکر کیا۔
***********
(ش ح ۔ ع ح ۔ ع آ)
U -9009
(Release ID: 1850799)
Visitor Counter : 124