جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

آئی آر ای ڈی اے کی  35ویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد


مالی سال 22-2021 میں اب تک کا سب سے زیادہ منافع حاصل کیا

آئی آر ای ڈی اے بڑے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو بروئے کار لانے کے لئے ایک متبادل سرمایہ کاری فنڈز کا ارادہ رکھتا ہے

Posted On: 10 AUG 2022 8:17PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00192GE.jpg

قابل تجدید توانائی کے فروغ کی انڈین ایجنسی لمیٹیڈ (آئی آر ای ڈی اے) نے، جو کہ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے تحت ایک ادارہ ہے، اپنی سالانہ جنرل میٹنگ ( اے جی ایم) آج انڈین ہیبیٹیٹ سنٹر، نئی دلی میں منعقد کی۔ اپنے شہئر ہولڈرز کے ساتھ کی گئی اس میٹنگ میں مالی سال 22-2021 کے سالانہ حساب کتاب منظور کئے گئے۔

 

شیئر ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اور ڈائرکٹر (سی ایم ڈی)، آئی آر ای ڈی اے، جناب ہردیپ کمار داس نے کہا کہ کووڈ اُنیس کی دوسری اور تیسری لہر کے باوجود آئی آر ای ڈی اے نے مالی سال 22-2021 میں اب تک کا سب سے زیادہ قبل از ٹیکس منافع ( پی بی ٹی) 833.84 کروڑ روپے اور ٹیکس کے بعد کا منافع (پی اے ٹی) 633.53 کروڑ روپے حاصل کیا۔

 

آئی آر ای ڈی اے کی لون بک جو کہ مالی سال 21-2020 کے آخر میں 27853.92 کروڑ روپے تھی وہ مالی سال 22-2021 کے آخر تک بڑھ کر 33930.61 کروڑ روپے ہوگئی۔ اس کے علاوہ نیٹ این پی اے 22-2021 کے مالی سال کے آخر تک گھٹ کر  3.12 فیصدی  ہو گیا۔

 

مستقبل کی حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے سی ایم ڈی ، آئی آر ای ڈی اے نے کہا کہ آئی آر ای ڈی اے بڑے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو بروئے کار لانے کے لئے ایک متبادل سرمایہ کاری فنڈ   کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ بڑے سرمایہ کار ہیں۔ پنشن فنڈز ، انشورنس فنڈز، ماحولیاتی ، سماجی اور گورننس فنڈ وغیرہ۔ اے آئی ایف بھی آئی آر ای ڈی اے کو ان قرض خواہوں کے لئے نئے پروجیکٹوں میں سرمایہ کاری میں مدد دے گا، جو مقررہ حد سے قریب ہیں۔ اس کے علاوہ کمپنی پاس تھرو سرٹیفکیشن کے ذریعے اثاثوں پر مبنی سکیورٹیز کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

A picture containing indoor, ceilingDescription automatically generated

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 1850796) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi