ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ہندوستان میں چیتے کو متعارف کرانے کے لیے ایکشن پلان
Posted On:
10 AUG 2022 6:22PM by PIB Delhi
ہندوستان، واحد درندے چیتے کی بحالی کے منصوبے رکھتا ہے جو آزاد ہندوستان میں معدوم ہوگئے ہیں۔
یہ مہم درج ذیل اہداف اور مقاصد حاصل کرے گی:
اہداف
ہندوستان میں چیتے کی قابل ذکر میٹا آبادی قائم کرنا جو ایک اعلیٰ درندے کے طور پر اپنا کام انجام دے سکے، نیز اپنی تاریخی رینج میں چیتے کی توسیع کے لیے جگہ فراہم کرنا تاکہ اس کی عالمی تحفظاتی کاوشوں میں حصہ رسدی کی جاسکے۔
پروجیکٹ کے مقاصد ہیں:-
- اپنی تاریخی رینج میں محفوظ پناہ گاہوں میں چیتے کی آبادی کی تخم کاری قائم کرنا اور انہیں میٹاآبادی کے طور پر منظم کرنا۔
- چیتے کو نمایاں فلیگ شپ اور امبریلا نسلوں میں استعمال کرنا تاکہ کھلے جنگلاتی اور سونّا نظاموں کی بحالی کے لیے وسائل کی پرورش کی جاسکے جو ان ایکو نظاموں سے حیاتیاتی تنوع اور ایکو نظام کی خدمات کو فائدہ پہنچائیں گے۔
- چیتے کے تحفظاتی علاقوں میں ایکونظام کی بحالی کے ذریعے کاربن کے اخراج کو روکنے کی ہندوستان کی صلاحیت میں اضافہ کرنا اور اس طرح عالمی آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق اہداف کے تئیں حصہ رسدی کرنا۔
- مقامی کمیونٹی کی روزی روٹی کو بہتر بنانے کے لیے حیاتیاتی ترقی اور حیاتیاتی سیاحت کے لیے ابھرتے ہوئے مواقعوں کو استعمال کرنا۔
- چیتوں کے تحفظاتی علاقوں میں مقامی کمیونٹی پرچیتے یا دیگر جنگلاتی جانوروں کے ذریعے کسی طرح کے حملےکا معاوضے، آگاہی اور انتظامی اقدامات کے ذریعے انتظام کرنا تاکہ کمیونٹی کی معاونت حاصل کی جاسکے۔
چیتے کا تعارف نہ صرف نسلوں کے احیاء کا پروگرام ہے بلکہ ایک معدوم عنصر کے ساتھ ایکونظاموں کو بحال کرنے میں کوشش بھی ہے جنھوں نے اپنی شاندار تاریخ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، اس میں اپنے پورے امکانات کے ساتھ خدمات فراہم کرنے کے لیے ایکو نظاموں کی اجازت دینا اور گراس لینڈس، سونّا اور کھلے جنگلاتی نظاموں کی تنوع کے تحفظ فراہم کرنے کے لیے چیتے کو ایک امبریلا نسل کے طور پر استعمال کرنا۔
لفظ چیتا، سنسکرت زبان سے لیا گیا ہے اور چیتے کا بیان قدیمی اقتباسات میں ویداس اور پراناس کے طور پر کیا گیا ہے۔ یہ درحقیقت بہت ہی عجیب بات ہے کہ یہ نسلیں ہندوستان میں اس وقت معدوم ہیں۔ چیتے کی کمیابی کی صورت میں ظاہر ہونے والے اصل خطرات کو ختم کردیا گیا ہے اور اب ہندوستان کے پاس اب اس کے روایتی حیاتیاتی اور اقتصادی غور وفکر کے لیے اس کے کھوئے ہوئے قدرتی ورثے کو برقرار رکھنے کی تکنیکی اور مالی اہلیت موجود ہے۔
کامیاب تحفظاتی تعارف، بہترین سائنسی، ٹیکنالوجی، سماجیاتی پہلوؤں کا مجموعہ ہے نیز یہ مالیاتی وسائل کا عہد بھی ہے۔ ان تمام پہلوؤوں کو اِس ایکشن پلان میں مربوط کیا گیا ہے جو جدید سائنسی رسائی پر مبنی ہے اور جس کی سفارش، دوبارہ تعارف کرانے اور دیگر تحفظاتی اقدامات کے لیے جدید ترین قدرت کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی یونین (آئی یو سی این) کے رہنما خطوط کے ذریعے کی گئی ہے جو کہ اس شاندار چیتے کو ہندوستان میں واپس لانے کے لیے لائحہ عمل فراہم کرتےہیں۔
*****
U.No.8981
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1850740)
Visitor Counter : 211