وزارت دفاع
فوج کے سربراہ نے بائیسویں دولت مشترکہ کھیل 2022 کے ہندوستانی فوجی شرکاء کو مبارکباد دی
Posted On:
10 AUG 2022 7:43PM by PIB Delhi
حال ہی میں ختم ہونے والے بائیسویں دولت مشترکہ کھیلوں 2022 میں، ہندوستانی فوج کے کھلاڑیوں نے چار طلائی، ایک چاندی اور تین کانسے کے تمغے جیت کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انفرادی تمغے جیتنے والے نائب صوبیدار جیریمی لالرننگا (طلائی) اور حوالدار اچینتا شیولی (طلائی) ویٹ لفٹنگ میں، صوبیدار دیپک پونیا (طلائی) اور ریسلنگ میں حوالدار دیپک نہرا (کانسہ)، صوبیدار امیت پنگھل، وی ایس ایم (طلائی) اور سبیدار محمدحسام الدین باکسنگ میں (کانسہ) اور ایتھلیٹکس میں نائب صوبیدار اویناش سبلے (نقرئی) اور صوبیدار سندیپ کمار (کانسہ) ہیں۔
یہ واقعی ایک قابل ستائش کارنامہ ہے کہ دولت مشترکہ کھیلوں کے دستے میں ہندوستانی فوج کے 18 شرکاء میں سے آٹھ کھلاڑیوں نے ہندوستان کے لیے تمغے حاصل کیے ہیں۔ یہ تمغے ہندوستانی فوج کے احتیاط سے منصوبہ بند اور پائیدار "مشن اولمپک پروگرام" کا نتیجہ ہیں، جس کا تصور اور نفاذ سال 2001 سے کیا گیا تھا۔
ٹیم کی ہندوستان واپسی پر، جنرل منوج پانڈے، چیف آف آرمی اسٹاف اور فوج کے صدر دفتر کے سینئر افسران نے 10 اگست 2022 کو دہلی کینٹ میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور ان سے بات چیت کی۔
کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے فوج کے سربراہ نے ان کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کیا اور تبصرہ کیا کہ ہندوستانی فوج کے کھلاڑی قوم کے لیے حقیقی رول ماڈل ہیں۔ سی او اے ایس نے کہا کہ ان کی انفرادی کارکردگی نے ہندوستانی فوج اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے آنے والے تمام پروگراموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ آرمی چیف نے شرکاء کو تعریفی کارڈز اور نقد مراعات دے کر مبارکباد دی۔ تمغہ جیتنے والوں کو رائج پالیسی کے مطابق آؤٹ آف ٹرن پروموشنز بھی ملیں گے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-8989
(Release ID: 1850722)
Visitor Counter : 109